• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

بلوچستان: دکی میں ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 لیویز اہلکار جاں بحق

شائع December 4, 2023
جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عبید اللہ اچکزئی اور محمد قاسم بلوچ کے نام سے ہوئی—فائل فوٹو: اے پی پی
جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عبید اللہ اچکزئی اور محمد قاسم بلوچ کے نام سے ہوئی—فائل فوٹو: اے پی پی

بلوچستان میں ضلع دکی کے علاقے لونی میں آپریشن کے دوران لیویز فورس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ کی سربراہی میں لیویز ٹیم نے گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزم امان اللہ مرجانزئی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کلی مرجانزئی کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے مفرور ملزم کے مبینہ ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد ملزمان کی جانب سے شدید فائنرنگ کی گئی۔

رسالدار میجر علی محمد سدوزئی کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس ٹیم کے سربراہ سمیت 2 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ان کی شناخت عبید اللہ اچکزئی اور محمد قاسم بلوچ کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق لورالائی سے تھا، ان کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیویز اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مفرور ملزم بھی زخمی ہوگیا، بعدازاں حکام کے مطابق اسے 4 دیگر ملزمان کے ساتھ سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

دکی کے ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے بتایا کہ ملزمان نے ایک ٹھیکیدار سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا جوکہ 7 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے دکی-چمالنگ روڈ پر کام کر رہا ہے، ملزمان نے ٹھیکیدار سے مشینری بھی چھین لی تھی۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے حکام کو حکم دیا کہ وہ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024