• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

اقوام متحدہ کی سمندر میں پھنسے روہنگیا مسلمانوں کو بچانے کی اپیل

شائع December 3, 2023
400 مسافروں کو لے جانے والی 2 کشتیوں کے انجن  خراب  ہوگئے، لوگ اب بحیرہ انڈمان میں غیر محفوظ کشتیوں میں پھنسے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
400 مسافروں کو لے جانے والی 2 کشتیوں کے انجن خراب ہوگئے، لوگ اب بحیرہ انڈمان میں غیر محفوظ کشتیوں میں پھنسے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

اقوام متحدہ نے ممالک سے بحیرہ انڈمان میں سمندری سفر کے لیے غیر محفوظ دو کشتیوں میں پھنسے سیکڑوں روہنگیا شہریوں کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان جن پر زیادہ تر بدھ مت کی اکثریت والے ملک میانمار میں بہت زیادہ ظلم کیا جاتا ہے ہر سال خستہ حالت میں کشتیوں میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر طویل، مہنگا، سمندری سفر کرکے ملائیشیا یا انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے قریبی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ہلاکتوں کے خطرے سے دوچار روہنگیا کے سیکڑوں شہریوں کو بچانے کے لیے فوری طور پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے لیے اپنی پوری صلاحیت کو استعمال کریں۔

یو این ایچ سی آر نے ’مختلف ذرائع‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 400 مسافروں کو لے جانے والی دو کشتیوں کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی ہے اور لوگ اب بحیرہ انڈمان میں غیر محفوظ کشتیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس نے کہا کہ خوراک اور پانی ختم ہو سکتا ہے، اگر لوگوں کو بحفاظت کشتیوں سے نکالا نہیں گیا تو آنے والے دنوں میں ہلاکتوں کا بہت خطرہ ہے۔

کشتیوں کا صحیح مقام معلوم نہیں ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ کب اور کہاں سے روانہ ہوئیں۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ 2017 کے کریک ڈاؤن کے بعد سے انڈونیشیا کےمغربی صوبے آچے کے سفر میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024