• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

اکشے کمار اور گوتم گمبھیر مجھ پر مرتے تھے، میں عرفان پٹھان سے پیار کرتی تھی، پائل گھوش

شائع December 1, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

متنازع بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں اکشے کمار سے لے کر گوتم گمبھیر تک سب ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے، وہ انہیں روز مس کال دیتے تھے لیکن وہ اس وقت کرکٹر عرفان پٹھان سے محبت کرتی تھیں۔

پائل گھوش شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد پر ماضی میں بھی الزامات لگا چکی ہیں، انہوں نے 2020 میں فلم ساز انوراگ کشیپ پر بھی ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔

اب ایک بار پھر انہوں نے ٹوئٹر پر حیران کن دعوے کردیے، جس پر بھارتی افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پائل گھوش نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں ان کے تعلقات کرکٹر عرفان پٹھان سے رہے ہیں اور دونوں پانچ سال تک ایک دوسرے سے ملتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2011 میں ان کے اور عرفان پٹھان کے درمیان تعلقات تھے اور ان کے تعلقات سے متعلق متعدد کرکٹرز کو علم تھا۔

اداکارہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ کرکٹر گوتم گمبھیر انہیں ان دنوں روز مس کال دیا کرتے تھے، وہ ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے جب کہ عرفان پٹھان کو بھی اس بات کا علم تھا کہ گوتم انہیں مس کال دیتے ہیں۔

پائل گھوش کے مطابق گوتم گمبھیر کی جانب سے انہیں مس کال دیے جانے کی بات عرفان پٹھان نے دیگر کرکٹرز کو بھی بتائی اور متعدد کرکٹرز ان کی مذکورہ بات سے واقف ہیں۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ بولی وڈ اداکار اکشے کمار بھی ان کے پیچھے پڑے ہوئے تھے لیکن وہ اس وقت عرفان پٹھان سے ہی محبت کرتی تھیں۔

ان کے مطابق انہوں نے پانچ سال تک عرفان سے تعلقات رکھے لیکن ان سے تعلقات ختم ہونے کے بعد انہوں نے کسی سے محبت نہیں کی۔

پائل گھوش نے عرفان پٹھان کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی جب کہ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ایک بار پھر فلم ساز انوراگ کشیپ پر ریپ کا الزام بھی عائد کیا اور اکشے کمار کو بڑا اداکار بھی قرار دیا۔

تاہم پائل گھوش کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹس کیے جانے کے بعد انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ لوگوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق لوگوں نے پائل گھوش کی ٹوئٹس پر مزاحیہ تبصرے کرنے سمیت انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹی بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024