• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک

شائع November 27, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے— فائل/فوٹو: اے ایف پی
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے— فائل/فوٹو: اے ایف پی

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 نومبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ باورد اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

مزید بتایا کہ علاقے میں اگر کوئی اور دہشت گرد موجود ہے، تو اسے ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ 16 نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے کیری مچن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024