• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ورلڈ کپ: عالمی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی کھلاڑی ’ٹائمڈ آؤٹ‘

شائع November 6, 2023
عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بلے باز کو ’ٹائم آؤٹ‘ قانون کے مطابق آؤٹ قرار دیا گیا ہے —فوٹو: آئی سی سی ایکس
عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بلے باز کو ’ٹائم آؤٹ‘ قانون کے مطابق آؤٹ قرار دیا گیا ہے —فوٹو: آئی سی سی ایکس

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38ویں میچ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قرار دے دیا گیا، وہ اس طرح سے آؤٹ ہونے والے کھیل کی تاریخ پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میگا ایونٹ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھارتی شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں جہاں اینجلو میتھیوز، سدیرا سمارا وکراما کی وکٹ گرنے پر نمبر 6 پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن کسی گیند کا سامنا کرنے سے پہلے ہی ٹائمڈ آؤٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر جنہوں نے متبادل کھلاڑی کے طور پر ورلڈ کپ کے دوران شمولیت اختیار کی، وہ اس وقت حیران رہ گئے جب بنگلہ دیش نے ہیلمٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وقت لینے پر امپائرز ان کو آؤٹ قرار دینے کی اپیل کی۔

یہ واقعہ سری لنکا کی اننگز کے 25ویں اوور میں اس پیش آیا جب شکیب الحسن نے سماراوکراما کو آؤٹ کیا جو باؤنڈری لائن کے قریب محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

اینجلو میتھیوز نے میدان میں آنے کے دوران کچھ زیادہ وقت لیا اور پھر ان کے ہیلمٹ کا پٹا ٹوٹ گیا۔

جیسے ہی انہوں نے نئے ہیلمٹ کے لیے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کیا تو شکیب الحسن اور بنگلہ دیشی ٹیم نے ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قرار دیے جانے کی اپیل کردی جس پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

اینجلو میتھیوز نے فیصلے کے خلاف اپیل کی لیکن ایمپائر نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔

فیصلے کے بعد اینجلو میتھیوز کو بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اور امپائرز کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن اپیل واپس نہیں لی گئی اور وہ مایوس ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ’ٹائم آؤٹ‘ سے متعلق کہا گیا ہے کہ کسی وکٹ گرنے یا بلے باز کے ریٹائر ہونے کی صورت میں نئے بلے باز کو گیند کا سامنا کرنے کے لیے 2 منٹ کے اندر اندر تیار رہنا ہوگا بصورت دیگر آنے والا نیا بلے باز ’ٹائمڈ آؤٹ‘ ہو کر اپنی وکٹ کھو دے گا۔

عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بلے باز کو ’ٹائمڈ آؤٹ‘ قانون کے مطابق آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024