• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

ورلڈ کپ میں منفرد اعزاز، پاکستان سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی

شائع November 3, 2023
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ابھی تک سوالیہ نشان اور اگر مگر کا شکار ہے لیکن اس دوران قومی ٹیم میدان میں کیچ پکڑنے کی بہترین پرفارمنس میں سب سے آگے ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان نے 7 میچوں میں تمام ٹیموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کیچز پکڑے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی کیچز پکڑنے کی شرح 86 فیصد ہے، جو کہ موجودہ ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے۔

اب تک 7 میچز میں پاکستان نے 37 کیچز میں سے صرف 6 کیچ ڈراپ کیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے جو 6 کیچز چھوڑے گئے ان میں سے کچھ کیچ ڈراپ قومی ٹیم کے لیے مہنگے ثابت ہوئے، 10 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں امام الحق نے سری لنکا کے کوسل مینڈس کا کیچ ڈراپ کیا، جس کے بعد انہوں نے شاندار 123 رنز کی باری کھیلی۔

اس کے علاوہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستانی اسپنر اسامہ میر نے ڈیوڈ وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد آسٹریلوی اوپننگ بلے باز نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو شکست دی تھی۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر نیدرلینڈز کا ہے جنہوں نے 33 میں سے 6 کیچز ڈراپ کیے ہیں اور ان اس میدان میں کارکردگی 85 فیصد ہے، تیسرے نمبر پر بھارت موجود ہے جس نے اپنے میچز میں 25 میں سے 19 کیچ کامیابی سے پکڑے لیکن 6 کیچز ڈراپ کیے جس کے بعد ان کی کامیابی کی شرح 81 فیصد ہے ۔

اس کے علاوہ انگلینڈ 81 فیصد کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ بھی 81 فیصد کے ساتھ پانچویں، بنگلا دیش 76 فیصد کے ساتھ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، افغانستان آٹھویں، نیوزی لینڈ نویں اور سری لنکا دسویں نمبر پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024