• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

شائع November 2, 2023
فائل فوٹو: فلم پوسٹر
فائل فوٹو: فلم پوسٹر

بولی وڈ کے کنگ’ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ معروف امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی ہے۔

شاہ رخ خان نے آج اپنی 58ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو ’خاص تحفہ‘ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی ہے۔

دنیا بھر کے شائقین کی طرح اب پاکستانی شائقین بھی شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اپنے گھروں میں بیٹھ کر نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب نیٹ فلکس انڈیا نے کیپشن میں اعلان کیا گیا کہ نیٹ فلکس پر فلم کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے گئے ہیں جو سینما گھروں میں نہیں دکھائے گئے تھے۔

نیٹ فلکس پر جوان فلم تلیگو ،ہندی اور تامل سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا سنسنی خیز ٹریلر 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے، اس سے قبل فلم ’پٹھان‘ جنوری 2023 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے اربوں روپے کا بزنس کیا تھا۔

ایک ہی ہفتے میں کروڑوں کا بزنس کرنے والی فلم ’جوان‘ نے ’پٹھان‘ کو پیچھے چھوڑ کر تمام ریکارڈز اپنے نام کرلیے تھے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں 640 کروڑ (بھارتی روپے) سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

’جوان‘ کی کہانی

جوان کی کہانی انتقام پر مبنی ہے لیکن یہ انتقام فرد واحد کو شکست دینے تک محدود نہیں بلکہ سماج کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے انقلابی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

ایک جانب جہاں فلم کرپشن، کسانوں کی خودکشیاں، بدعنوان، نااہل سیاست دانوں اور جرائم پیشہ گروہوں کے گٹھ جوڑ کی نشان دہی کرتی ہے، وہیں یہ بااختیار، پُراعتماد عورت کی منظر کشی بھی کرتی ہے۔

ان سنگین مسائل کو تیز رفتار، پل پل بدلتے پلاٹ، مزاح اور بھرپور ایکشن کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ناظر کو بوریت کا احساس نہیں ہوتا۔

فلم کی اصل کامیابی کی وجہ شاہ رخ خان کو ڈبل رول میں ایک حقیقی سپراسٹار کے طور پر پیش کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024