• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

ورلڈ کپ: شاداب انجری کا شکار ہو کر جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے باہر

شائع October 27, 2023
شاداب خان انجری کے بعد زمین پر لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
شاداب خان انجری کے بعد زمین پر لیٹے ہوئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ کنکشن سب(متبادل) کے طور پر لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 270 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم 141 رنز پر بابراعظم سمیت پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل اور شاداب خان نے 84 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی معقول مجموعے تک رسائی کی راہ ہموار کی۔

شاداب خان نے 36 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 52 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں ایک رن روکنے کی کوشش میں شاداب خان نے ڈائیو مار کر تھرو کی اور اس دوران سر کی انجری کا شکار ہو گئے۔

شاداب خان کو فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور انہیں طبی امداد دی گئی جہاں انجری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں آج کے میچ کے لیے ان فٹ قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈنگ کے دوران شاداب کے سر پر چوٹ لگی اور تھوڑی دیر فیلڈنگ کے بعد میڈیکل پینل نے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے شاداب کی جگہ کنکشن سب کی درخواست کی جسے میچ ریفری نے منظور کر لیا۔

شاداب کے میچ سے باہر ہونے کے بعد اسامہ میر کو متبادل کے طور پر میدان میں آنے کی اجازت دی گئی اور اس طرح وہ اس ورلڈ کپ میں کنکشن سب کے طور پر حصہ لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

اسامہ میر کا یہ انتخاب پاکستان کے نیک شگون ثابت ہوا اور انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ لیتے ہوئے وین ڈر ڈوسن کو چلتا کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024