• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خدیجہ شاہ کا جیل سے خط، گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی حالتِ زار بیان کردی

شائع October 26, 2023
خدیجہ شاہ نے خط میں بتایا کہ اُن کی اپنی 5 سالہ بیٹی بھی اُن کے بغیر رہ نہیں پا رہی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
خدیجہ شاہ نے خط میں بتایا کہ اُن کی اپنی 5 سالہ بیٹی بھی اُن کے بغیر رہ نہیں پا رہی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

9 مئی کو مبینہ طور پر کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار پی ٹی آئی کارکن و فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے ایک کھلا خط لکھا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس خط میں خدیجہ شاہ نے پی ٹی آئی کی گرفتار دیگر 18 خواتین کو درپیش المیے کو بیان کیا ہے۔

5 صفحات پر مشتمل ہاتھ سے تحریری کردہ خط ان کے شوہر اور پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ’ایکس‘ پر شیئر کیا گیا، خط میں خدیجہ شاہ نے 9 مئی کیسز میں گرفتار قیدیوں کے درد اور تکالیف سے بھرپور دل کو چھونے والے واقعات کو بیان کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اُن کے سمیت جیل میں قید ہر قیدی نے ناقابل تصور سزا کو برداشت کیا ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ آصف نواز جنجوعہ کی پوتی خدیجہ شاہ نے بتایا کہ وہ 9 مئی کو ہونے والے احتجاج میں ’پُرامن شرکت‘ کرنے کے جرم میں 4 ماہ سے زیادہ عرصے سے قید ہیں۔

9 مئی کے واقعات کی وجہ سے اپنے ساتھ قید 18 ’معصوم‘ خواتین کی حالت زار کے بارے میں لکھتے ہوئے خدیجہ شاہ نے ان کے دکھوں اور ان کے خاندانوں کو درپیش جدوجہد کو اجاگر کیا۔

خدیجہ شاہ نے اُن 18 خواتین میں سے قید 6 ماؤں کی المناک کہانیاں بیان کیں جن میں افشاں طارق بھی شامل ہیں جو 2 ماہ سے جیل میں ہیں اور زاروقطار روتی رہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 بچوں کی ماں فرزانہ خان ڈھائی ماہ سے جیل میں اذیت کا شکار ہیں جبکہ 4 بچوں کی ماں روہینہ خان بھی جیل میں قید ہیں جن کے اُن چاروں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے پاکستان میں خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 3 بچوں کی ماں شاہ بانو گوچانی کو اس کی سب سے چھوٹی بیٹی کی پانچویں سالگرہ سے عین قبل گرفتار کیا گیا، 3 بیٹیوں کی ماں عالیہ حمزہ کو 9 مئی کو اپنی بیٹیوں کے سامنے گھر سے گھسیٹا گیا۔

خدیجہ شاہ نے خط میں بتایا کہ اُن کی اپنی 5 سالہ بیٹی بھی اُن کے بغیر رہ نہیں پا رہی اور سخت پریشان ہے۔

خط میں خدیجہ شاہ نے سب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے حامی ہیں یا نہیں، انسانیت کا تقاضہ ہے کہ اب اِس ٹرائل کو انجام تک پہنچایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024