• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

حماس کی حمایت میں پوسٹ لگانے پر اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ کو گرفتار کرلیا

شائع October 25, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹ لگانے پر اسرائیل میں موجود فلسطینی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ مائیسہ عبدل ہادی (جن کا تعلق شمالی اسرائیل کے شہر ناصرت سے ہے) کو 23 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

37 سالہ اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں حماس کی افواج کو اسرائیل کی حفاظتی رکاوٹ توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’Let‘s go Berlin-style’ ان کا یہ کیپشن دیوارِ برلن کے انہدام کے حوالے سے تھا، سرد جنگ کے دور میں دیوارِ برلن سوویت یونین کے زیر انتظام مشرقی برلن کو مغربی برلن سے جدا کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

اداکارہ کے وکیل جعفر فرح (جو انسانی حقوق کی تنظیم موسوعتہ کے ڈائریکٹر بھی ہیں) نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اداکارہ پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام ہے۔

انسانی حقوق کی مہم چلانے والی تنظیموں اور اسرائیلی پولیس کے مطابق اسرائیل میں موجود عرب اقلیت شہری اور مشرقی یروشلم میں موجود فلسطینیوں کو کالجز سے نکال دیا گیا یا نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے جبکہ غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے اسرائیل میں فلسطینی گلوکارہ دلال ابو امنہ کو بھی ان کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے بعد 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے فوجی اڈوں اور بستیوں پر اچانک حملہ کیا تھا۔

اس حملے کے بعد تقریباً تین ہفتوں سے اسرائیل کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت تقریباً 5 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

اسرائیل کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر کو حملے کے بعد ایک ہزار 400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024