• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm

اسرائیل-فلسطین تنازع: کون کون سی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں؟

شائع October 9, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

حماس کی طرف سے اسرائیل پر ’اچانک حملے‘ کے بعد متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے تل ابیب کے ساتھ پروازوں کا سلسلہ معطل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت جن بین الاقوامی ایئر لائنز نے عارضی طور پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیے ہیں ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

امریکا

گزشتہ روز امریکی یونائٹڈ ایئرلائن، ڈیلٹا ایئر لائنز اور امریکن ایئرلائنز نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے براہ راست فلائٹ سروسز معطل کر دی تھیں۔

یونائٹڈ ایئرلائن کی ہفتہ اور اتوار کو اسرائیل سے دو پروازیں روانہ ہوئیں لیکن بعد ازاں دوبارہ پروازیں شروع کرنے کے لیے حالات کے باعث اجازت ملنے تک معطل کردیں۔

ایشیا

ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کے مطابق ایئر انڈیا نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر 7 اکتوبر کو نئی دہلی سے تل ابیب اور تل ابیب سے نئی دہلی واپس آنے والی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ مسافروں اور پروازوں کے عملے کو ان کی ضروریات کے مطابق مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

چین اور اسرائیل کے درمیان چلنے والی واحد پرواز ’ہینن ایئرلائن‘ نے بھی تل ابیب اور شنگھائی کے درمیان پروازیں معطل کر دی ہیں۔

کیتھے پیسفک نے بھی تل ابیب اور ہانگ کانگ کے درمیان پرواز معطل کردی ہے اور اگلی پرواز کے بارے میں مزید پیش رفت سے جمعرات کو آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

کورین ایئر نے بھی آج ا تل ابیب آنے اور جانے والی پرواز معطل کر دی ہے۔

یورپ

جرمنی کی لف تھانسا کی تمام ایئرلائنز نے بھی تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اسی طرح برطانیہ کی ایزی جیٹ نے تل ابیب جانے اور آنے والی تمام پروازیں معطل کردی ہیں اور ان تمام پروازوں کا وقت اگلے چند روز کی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ایئر فرانس کے ایل ایم اور فن لینڈ کی فن ایئرر نے بھی کوئی وقت بتائے بغیر تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ہنگری کی وز ایئر نے آج کہا کہ اگلے نوٹس تک تل ابیب جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اسی طرح پرتگال کی ٹیپ ایئرلائن نے بھی گزشتہ روز اور آج کے لیے تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اسپین کی ابیریا ایکسپریس نے گزشتہ روز تل ابیب کے لیے اپنی دونوں پروازیں معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیر سے صرف ایک ہی پرواز تل ابیب کے لیے جاری رکھیں گے۔

ورجن اٹلانٹک نے کہا کہ اسرائیل جانے اور آنے والی اس کی متعدد پروازیں شاید تاخیر یا معطلی کا شکار ہوجائیں۔

مشرقی وسطیٰ

اتحاد ایئر ویز نے بھی آج ابوظبی اور تل ابیب کے درمیان اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024