• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

صحافیوں اور شائقین کے بھارتی ویزے التوا کا شکار، پی سی بی نے آئی سی سی سے مدد طلب کر لی

شائع September 30, 2023
پاکستانی شائقین بھی ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے پڑوسی ملک جانے کے لیے بھارتی ویزے کے منتظر ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستانی شائقین بھی ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے پڑوسی ملک جانے کے لیے بھارتی ویزے کے منتظر ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کے خواہشمند پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے ویزا کا عمل تیز کرنے میں مدد کرے۔

اس حوالے سے پی سی بی کے قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی شائقین اور میڈیا کے لیے ویزوں کا معاملہ ایک بار پھر آئی سی سی کے سامنے اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو لکھی گئی ای میل میں ویزا پالیسی پر فوری ایکشن لینے کی درخواست کی ہے تاکہ میڈیا اور شائقین بروقت بھارتی ویزوں کے لیے درخواست دے سکیں اور بھارت کے دورے پر موجود کے میچز کو کور اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔

پاکستان بھر سے درجنوں صحافیوں نے بھارت جانے کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں اور اب وہ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وضاحت کے منتظر ہیں کیونکہ 50 اوور کے ورلڈ کپ کا وقت تیزی سے قریب آرہا ہے اور قومی ٹیم 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف میچ سے عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرنے والی ہے۔

دوسری جانب بھارت میچ دیکھنے کے خواہاں شائقین کو اس تمام صورت حال سے بے خبر رکھا گیا ہے اور مبینہ طور پر ویزا درخواست کے مراکز اور انڈین ہائی کمیشن کے درمیان اس عمل کے حوالے سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تشویش ناک ہے کہ میڈیا اور شائقین کو ویزا پالیسی کے بارے میں ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا کیونکہ پاکستان پہلے ہی وارم اپ میچ کھیل چکا ہے اور 6 دنوں میں اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو توقع ہے کہ آئی سی سی اور دیگر متعلقہ حکام اس معاملے پر کارروائی تیز کریں گے کیونکہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے جو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور میچز کی کوریج کے لیے بھارت جانا چاہتے ہیں۔

پاکستان میں ویزا سروس فراہم کرنے والوں میں سے ایک کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ ان صحافیوں کی ویزا درخواستوں کا کیا کرنا ہے جنہیں میچز کی کوریج کے لیے جلد از جلد بھارت پہنچنا ہے، دوسری جانب شائقین کی درخواستوں کو بھی زیر غور لانا مشکل معلوم ہوتا ہے۔

صرف صحافی اور شائقین ہی نہیں بلکہ پی سی بی کو پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت نے والے اسکواڈ کے ویزوں کا معاملہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھانا پڑا تھا کیونکہ پاکستانی ٹیم کو بھی بروقت ویزے جاری نہیں کیے گئے تھے۔

قومی ٹیم طے شدہ شیڈول کے ایک دن بعد حیدرآباد پہنچی تھی اور جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024