• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

شائع September 23, 2023
فائل فوٹو: آئی سی سی
فائل فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے ورلڈکپ 2023 میں جیتنے والی ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز اگلے ماہ 5 اکتوبر سے ہوگا جو 19 نومبر تک جاری رہے گا، اس بار ورلڈکپ کی میزبانی بھارت کررہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت 10 ٹیمیں کھیلیں گی۔

ایڈیشن کا فارمیٹ 2019 کے ایڈیشن (راؤنڈ رابن فارمیٹ) جیسا ہوگا، جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوگا، راؤنڈ رابن فارمیٹ میں تمام 10 ٹیمیں ایک ایک بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

ورلڈکپ میچز سے قبل آئی سی سی کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ امریکی ڈالرز بطور انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کے کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جو مجموعی طور پر 16 لاکھ امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر بھی انعامی رقم دی جائے گی، گروپ مرحلے میں ہر ایک میچز جیتنے پر ایک ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

وہ ٹیمیں جو ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرتیں انہیں ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

فوٹو: آئی سی سی/اسکرین شاٹ
فوٹو: آئی سی سی/اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024