• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

شائع September 8, 2023 اپ ڈیٹ September 9, 2023
جن 16 امپائروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ایلیٹ پینل کے 12 امپائرز شامل ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز
جن 16 امپائروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ایلیٹ پینل کے 12 امپائرز شامل ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے احسن رضا سمیت 16 امپائرز اور 4 میچ ریفری شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جن 16 امپائروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ایلیٹ پینل کے 12 امپائرز شامل ہیں۔

ایلیٹ پینل کے 12 امپائروں میں پاکستان کے احسن رضا کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے پال رائفل اور روڈنی ٹکر، جنوبی افریقہ کے میراس ایراسمس اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک، انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو، رچرڈ النگ ورتھ اور مائیکل گف، نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی، سری لنکا کے کمار دھرماسینا، بھارت کے نیتن مینن اور ویسٹ انڈیز کے جوئیل ولسن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کے ایمرجنگ امپائرز پینل کے چار آفیشل بھی ورلڈ کپ میں ذمہ داریاں انجام دیں گے جن میں بنگلہ دیش کے شرف الدولہ شاہد، آسٹریلیا کے پال ولسن، ایلکس وارف اور نیوزی لینڈ کے کرس براؤن شامل ہیں۔

اعلان کردہ امپائرز کے پینل میں تین امپائرز کمار دھرماسینا، مراس ایراسمس اور روڈ ٹکر 2019 ورلڈ کپ فائنل میں بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

گزشتہ ورلڈ کپ فائنل میں ذمہ داریاں انجام دینے والے علیم ڈار اس ورلڈ کپ میں شامل نہیں ہیں کیونکہ وہ انٹرنیشنل امپائرنگ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ میں چار میچ ریفری ذمہ داریاں انجام دیتے نظر آئیں گے جن میں نیوزی لینڈ کے جیف کرو، زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ، ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن اور بھارت کے جواگل سری ناتھ شامل ہیں۔

دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو شیڈول ایونٹ کے پہلے میچ میں نیتن مینن اور کمار دھرماسینا میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پال ولسن ٹی وی امپائر اور شرف الدولہ میچ ریفری ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024