• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

مارک زکربرگ کے ساتھ کیج فائٹ اٹلی میں ہوگی، ایلون مسک

شائع August 11, 2023
ایلون مسک نے کہا کہ ہر کام اٹلی کے ماضی اور حال کا احترام کرے گا اور یہ رقم سابق فوجیوں کو جائے گی: فائل فوٹو
ایلون مسک نے کہا کہ ہر کام اٹلی کے ماضی اور حال کا احترام کرے گا اور یہ رقم سابق فوجیوں کو جائے گی: فائل فوٹو

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ فیس بُک کے شریک بانی مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی کیج فائٹ اٹلی میں ہوگی جہاں حکام نے ایک بڑے چیریٹی ایونٹ کی میزبانی کے بارے میں بات چیت کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ٹیکنالوجی کے دنیا کے سربراہان کے درمیان کیج فائٹ شو کی باضابطہ طور پر تصدیق ہونا باقی ہے جہاں ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ اس حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ایلون مسک نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے اٹلی کے وزیر اعظم اور وزیر ثقافت سے بات کی جنہوں نے ایک مرکزی مقام پر اتفاق کیا ہے۔

اطالوی وزیر ثقافت نے ایلون مسک سے بات چیت کی تصدیق کی کہ اس تاریخی اور عظیم چیریٹی ایونٹ کا انتظام کیسے کیا جائے گا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ میچ ’روم‘ میں نہیں ہو گا۔’

ایلون مسک کو بظاہر امید ہے کہ لڑائی قدیم کولوزیم میں ہو گی جسے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں اطالوی وزیر ثقافت نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ ایونٹ سے جمع ہونے والی رقم اطالوی بچوں کے دو اہم ہسپتالوں کو عطیہ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ اور ہمارے آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا ایک نادر موقع بھی ہوگا۔

ایلون مسک نے کہا کہ ہر کام اٹلی کے ماضی اور حال کو تعظیم پیش کرے گا اور یہ رقم سابق فوجیوں کو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کیج فائٹ کا انتظام یو ایف سی کے بجائے میری اور مارک زکربرگ کی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

یو ایف سی باس ڈانا وائٹ نے اس ہفتے مائیک ٹائسن کے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اس لڑائی سے ایک ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کے دونوں سربراہ جولائی کے اوائل میں مارک زکربرگ کے ٹوئٹر نما تھریڈز پلیٹ فارم کے آغاز کے بعد براہ راست حریف بن گئے ہیں۔

بعدازاں ایلون مسک نے لاطینی زبان میں ایک جملہ پوسٹ کیا جس کا ترجمہ تھا کہ ’کبھی کبھار احمق سے کھیلنا خوشگوار ہوتا ہے۔‘

ایلون مسک نے مجوزہ لڑائی کے لیے کسی تاریخ کا ذکر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ دائیں کندھے میں لگی پلیٹ کے حوالے سے معمولی سرجری کے عمل سے گزرنا پڑ سکتا ہے اور اس کی بحالی میں صرف چند ماہ لگیں گے۔

تاہم مارک زکربرگ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024