• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ منال خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع August 10, 2023
منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ منال خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

دونوں کی 12 جون کو منگنی ہوئی تھی جس کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا۔

اپنی بہن ایمن خان کی طرح منال خان کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کئی روز تک وائرل رہیں۔

اب شادی کے دو سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اس کی تصدیق اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں حمل سے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے ہاں جلد پیدا ہونے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات کے علاوہ ان کے مداحوں نے بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

ایک روز قبل منال خان کی بہن ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024