• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بطور تنہا والدہ بیٹی کی شادی کروانے پر جویریہ عباسی کی تعریفیں

شائع August 9, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بیٹی کی تنہا پرورش کرنے کے بعد شاندار طریقے سے ان کی شادی کروانے پر شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ جویریہ عباسی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

جویریہ عباسی نے گزشتہ ہفتے اپنی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی کی شادی دھوم دھام سے کروائی تھی۔

عنزیلہ عباسی کی شادی میں ان کے والد اداکار شمعون عباسی کو نہیں دیکھا گیا تھا اور اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی کے اخراجات والدہ جویریہ عباسی نے تنہا برداشت کیے۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے 1997 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2007 میں طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد عنزیلہ عباسی والدہ کے ہمراہ رہیں اور انہوں نے ہی ان کی پرورش کی اور اب انہوں نے ہی تنہا ان کی شادی کروائی، جس پر شوبز شخصیات نے جویریہ عباسی کو بہادر قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جویریہ عباسی کے دیرینہ دوست شہود علوی نے بھی اداکارہ کی بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ انہوں نے بیٹی کی نہ صرف بہتر تربیت کی بلکہ شاندار طریقے سے ان کی شادی بھی کروائی۔

شہود علوی نے لکھا کہ ان کے اور جویریہ کے درمیان 28 سال سے دوستی ہے اور انہوں نے اس دوران مشکل حالات میں بھی اداکارہ کو کمزور ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ اشنا شاہ نے بھی جویریہ عباسی کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ تنہا بیٹیوں کی پرورش کرنا کتنا مشکل کام ہوتا ہے لیکن انہوں نے بیٹی کی نہ صرف بہتر پالنا کی بلکہ اس کی شاندار طریقے سے شادی بھی کروائی۔

خالد ملک نے بھی ان کی تعریفیں کرتے ہوئے بیٹی کی شادی کروانے پر جویریہ عباسی کو مبارک باد دی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ حرا مانی نے بھی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جویریہ عباسی کو بیٹی کی شادی کروانے پر مبارک باد پیش کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024