• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سُپر ہٹ فلم ’باڈی گارڈ‘ کے نامور ہدایت کار چل بسے

شائع August 9, 2023
فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

سلمان خان اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم بھی ’باڈی گارڈ‘ اور ’گاڈ فادر‘ جیسی نامور فلموں کے ہدایت کار صدیق اسمعٰیل دل کا دورہ پڑنے سے 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق صدیق اسمعٰیل کئی عرصے سے جگر کی بیماری میں بھی مبتلا تھے وہ گزشتہ ماہ سے بھارتی شہر کوچی کے امرتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔

صدیق اسمعٰیل کا اسپتال میں علاج جاری تھا کہ گزشتہ روز سہ پہر میں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ صدیق اسمعٰیل کو سانس کی خرابی کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور طبی انتظامات سے ان کی حالت میں بہتری آئی تھی، کچھ روز قبل انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ علاج کے دوران صدیق اسمعٰیل کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد ان کی ایمرجنسی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی، وہ اسپتال میں ہی زیرِ علاج تھے کہ 8 اگست کو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ان کی آخری رسومات آج شام 6 بجے ادا کی جائیں گی، نامور ہدایت کار کے انتقال پر بھارتی سیاستدانوں اور اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا۔

فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

صدیق اسمعٰیل کا شمار بھارت کے نامور ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، انہیں اپنی بلاک بسٹر فلمز ’گاڈ فادر‘، ’ویتنام کالونی‘، اور باڈی گارڈ کے لیے جانا جاتا تھا۔

ان کی کئی ہٹ فلمیں ہندی اور تامل سمیت دیگر زبانوں میں دوبارہ بنائی گئیں، ان کی فلمیں کامیڈی، اور متاثر کن کہانی کے حوالے سے مشہور تھیں ۔

1996 میں ہٹلر فلم کے بعد 2020 تک انہوں نے تقریباً 15 فلموں کی ہدایت کاری کی، جن میں سے زیادہ تر بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔

انہوں نے ہندی کے علاوہ تامل اور ملیالم میں بھی فلمیں تخلیق کی تھیں، ان کا آخری پروجیکٹ 2020 کی ایکشن تھرلر فلم بگ برادرز تھی جس میں موہن لال، ارباز خان نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

قبل ازیں 6 روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مشہور بولی وڈ فلم دیوداس اور جودھا اکبر کے نامور آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی بھی انتقال کرگئے تھے۔

وہ اپنے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے تھے، پولیس کے مطابق انہوں نے مالی تنگ دستی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024