• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

طلاق کی افواہوں کے بعد سید جبران اور اہلیہ کی ویڈیو پر مداح خوش

شائع July 31, 2023
طویل عرصے بعد اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی — اسکرین شاٹ
طویل عرصے بعد اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی — اسکرین شاٹ

مقبول اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ سوشل میڈیا انفلوئنسر عفیفہ جبران کی طلاق کی افواہوں کے بعد پہلی بار ان کی ایک ساتھ ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے پر ان کے مداح خوش دکھائی دیے۔

سید جبران اور ان کی اہلیہ کے درمیان ابتدائی طور پر جولائی 2022 میں طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔

اس وقت اداکار کی اہلیہ کی جانب سے تنہا بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں کی جانب سے سید جبران کی طلاق کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

بعد ازاں رواں برس مارچ میں بھی اداکار کی اہلیہ کی جانب سے سید جبران کو انسٹاگرام پر ان فالو کیے جانے پر بھی ان کی طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں اور دونوں نے کبھی کھل کر مذکورہ معاملے پر بات نہیں کی تھی۔

سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ جبران نے کھل کر طلاق کی افواہیں نہ تو مسترد کی تھیں اور نہ ہی انہوں نے خبروں کو سچا قرار دیا تھا۔

لیکن اب پہلی بار طویل عرصے اور طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں نے بچوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دونوں کو بچوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دونوں نے کوئی کیپشن نہیں لکھا، تاہم انہیں ویڈیو میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ان کی ویڈیو پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ ان کی طلاق اور علیحدگی کی خبریں وائرل تھیں لیکن انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

بعض افراد نے کمنٹ کیے کہ ان کی تو طلاق کی خبریں تھیں لیکن اب انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

کچھ صارفین نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوبز کی اچھی جوڑی قرار دیا اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ دونوں اب کبھی الگ نہیں ہوں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم مداحوں کےکمنٹس پر بھی دونوں شخصیات نے کوئی رد عمل نہیں دیا، البتہ عفیفہ جبران نے کمنٹس کرنے والی شوبز شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

سید جبران اور عفیفہ جبران نے 2011 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024