• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی پولیس کا 8 سے 10 محرم کے تک جلوس کیلئے ٹریفک، سیکیورٹی منصوبہ جاری

شائع July 27, 2023
پولیس نے جلوس کے تمام راستے بھی متعین کردیے — فائل/فوٹو: ڈان
پولیس نے جلوس کے تمام راستے بھی متعین کردیے — فائل/فوٹو: ڈان

کراچی پولیس نے 8، 9 اور 10 محرم کے جلوس کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کا منصوبہ جاری کر دیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تینوں دن مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر پولیس کے 4 ہزار 698 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کے78 سینئر افسران، 751 این جی اوز، 3 ہزار 746 ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز، 123 خواتین پولیس اہلکار، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 178 کمانڈوز اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔

محرم الحرام کے جلوس کے لیے ترتیب دیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق 8 محرم الحرام کو مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

—فوٹو: کراچی ٹریفک پولیس
—فوٹو: کراچی ٹریفک پولیس

مرکزی جلوس نشترپارک، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، نیو ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، بارہ امام، الطاف حسین روڈ (پرانا نیپئر روڈ)، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتے ہوئے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچے گا۔

پولیس کے مطابق 9 محرم الحرام کو علما کا جلوس لیاقت آباد امام بارگاہ مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا اور پھر نشتر پار ک میں تقریباً 12 بجے پہنچے گا، جہاں مرکزی مجلس ہوگی۔

جس کے بعد مذکورہ جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا اور جلوس سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر، نیو ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے گزرے گا۔

اسی طرح 10 محرم الحرام (ہفتہ 29 جولائی )کو بھی نشتر پارک میں مجلس کے بعد مرکزی جلوس انہیں مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔

—فوٹو: کراچی ٹریفک پولیس
—فوٹو: کراچی ٹریفک پولیس

پولیس کے اعلامیے میں کہا کہ جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا تو شہر کی جانب آنے والی تمام ٹریفک سولجر بازار (بہادر یار جنگ روڈ)، کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دی جائے گی۔

ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اسی طرح لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی گاڑیاں تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دی جائیں گی، ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اور یہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل سے اپنی منزل مقصود کی جانب جا سکیں گی۔

ٹریفک پلان کے مطابق سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دی جائے گی جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طرح واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل ہائی وے سے آنے والی گاڑیاں شاہراہ فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر 2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی اور اسی طر ح واپسی کے لیے بھی یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔

پولیس نے کہا ہے کہ ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اس طرح کی تمام گاڑیاں بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہےتاہم جن گاڑیوں ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا انہیں اجازت ہوگی، جلوس میں شامل ہونے کے لیے اسٹیکر والی گاڑیوں کو براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی۔

پولیس نے بتایا کہ ایم اے جناح روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ کے راستے سے صدر، آغا خان سوم روڈ اور مینسفیلڈ روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جلوس میں شرکت کرنے والوں کے لیے درج ذیل روٹ تشکیل دیا گیا ہے:

  • ناظم آباد سے آنے والے شرکا لسبیلہ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازار نمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش
  • لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش
  • سو سائٹی لائٹ سگنل تا نمائش
  • گلستان جوہر اور گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی، لائٹ سگنل تا نمائش

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024