• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پانے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے

شائع July 5, 2023
مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر کے علاقے میں واقع مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں ادا کی گئی — فائل فوٹو: ٹوئٹر
مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر کے علاقے میں واقع مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں ادا کی گئی — فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت پانے والے مشہور فنکار وسیم انصاری گزشتہ روز (4 جولائی کو) کراچی میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے بتایا کہ ان کے والد ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔

کاشان نے بتایا کہ ان کے والد یوٹیلیٹی بل بھرنے گئے تھے اور اچانک گر پڑے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مرحوم کی نماز جنازہ گلستان جوہر کے علاقے میں واقع مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں ادا کی گئی، جبکہ نمازِ مغرب کے بعد وسیم انصاری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

وسیم انصاری سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے کے حوالے سے مشہور تھے، وہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں پرویز مشرف کی پیروڈی کرتے تھے۔

ان کے اس منفرد ہنر کی وجہ سے سامعین محظوظ ہوئے بلکہ وہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بھی متاثر کُن تبصرہ کرتے تھے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی طرح دکھنے والے وسیم انصاری کو ان کے مزاحیہ انداز کی وجہ سے ملک بھر میں بے حد پسند کیا جاتا تھا۔

پروگرام ’ہم سب امید سے ہے‘ کی میزبانی اداکارہ صبا قمر کرتی تھیں، پروگرام میں سیاست کے سنجیدہ پہلو کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 5 فروری کو سابق صدر پرویز مشرف کا بھی انتقال ہوا تھا، ان کا انتقال دبئی کے ہسپتال میں ہوا تھا جہاں وہ کئی عرصے سے زیر علاج تھے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025