• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

دوستوں کےساتھ ’باربی کیو پارٹی‘ کا پلان ہے؟ تو یہ ترکیب آزمائیں

فائل فوٹو: اسٹاک امیجز
فائل فوٹو: اسٹاک امیجز

عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن ہے، لیکن آج بھی کئی لوگ قربانی کررہے ہیں یا کوئی قصائی ڈھونڈ رہا ہے یا پھر کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو دعوت کا اہتمام کررہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے بعد خاندان اور دوستوں کے ساتھ باربی پارٹی لازمی ہوتی ہے، چونکہ ان دنوں دفتر کی چھٹی ہوتی ہے، اس لیے قریبی دوست کچھ وقت نکال کر ایک بار پھر پرانی باتیں یاد کرتے ہیں، قہقہے لگاتے ہیں اور پکوان انجوائے کرتے ہیں۔

چونکہ اس موقع پر تقریباً ہر گھر میں گوشت موجود ہوتا ہے، تو اگر ایک دوست اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کرے تو ضروری نہیں کہ دعوت کی ذمہ داری ایک ہی فرد کے ذمے ہو، آپ بھی اس میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے لیے آپ کوئی ایک پکوان تیار کرکے اپنے دوستوں کے ساتھ چئیر کرسکتے ہیں، باربی کیو آئٹمز میں تکا بوٹی ایک روایتی پکوان ہے، یہ مٹن یا گائے کے گوشت کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، گوشت کو پوری رات یا ایک دن کے لیے میرینیٹ کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے جسے پھر گرل کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

مزے دار، مسالے دار تکا بوٹی کی ترکیب نیچے دی گئی ہے۔

اجزاء:

ایک کلو بیف/مٹن بوٹی کیوبز

2 کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ

2 چمچ کچا پپیتا

ایک پیکٹ تکا بوٹی مسالہ

2 کھانے کے چمچ گھر کا بنا ہوا مسالہ (زیرہ، دھنیا اور مرچ فلیکس)

4 کھانے کے چمچ لیموں کا رس

4 کھانے کے چمچ تیل

طریقہ

ایک پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح یک جا کرلیں۔

اب گوشت کو پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے میرینیٹ کرلیں، پھر اس کو سیخوں پر لگا ئیں۔

کوئلوں پر باربی کیو کریں یا ہلکی آنچ پر گرل کرلیں۔ پودینے کی چٹنی، چاولوں یا سلاد کے ساتھ گرم گرم تکہ پیش کریں۔

اگر آپ چاہیں تو بیک یا فرائی بھی کرسکتے ہیں۔

فوٹو: اسٹاک امیجز
فوٹو: اسٹاک امیجز

بیف بہاری باربی کیو

اجزا

بیف آدھا کلو(پتلے پارچے)،

دہی ایک پاؤ،

بیسن چار کھانے کے چمچ

مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچ

لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کےچمچ

پیاز ایک عدد درمیانی تلی ہوئی،

لال مرچ حسب ذائقہ

ہلدی آدھا چائےکا چمچ

بھنا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

طریقہ

ایک پیالے میں گوشت کے پارچے اورتمام مسالے ڈال کریک جا کر لیں اور تین سے چار گھنٹے رکھ دیں۔

اب ان پارچوں کو سیخوں پر لگا کر گرم کوئلوں پر سینک لیں۔

اگر آپ چاہیں تو اس کو بیک یا فرائی بھی کر سکتے ہیں۔

سلاد کے پتے، ٹماٹر اور کھیرا کاٹ کرسجا دیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024