• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گوگل سرچ انجن میں انسانوں کی پوسٹس کے نتائج دکھانے کا فیچر پیش

شائع June 24, 2023
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

انٹرنیٹ پر سب سے بڑی اور معروف سرچ انجن کی حیثیت رکھنے والی کمپنی گوگل نے اپنی سرچ انجن میں نیا ’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر پیش کردیا۔

گوگل نے ’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر کو گزشتہ ماہ مئی میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں شائقین سرچ انجن میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے۔

اس سے قبل گوگل سے متعلق یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ سرچ انجن میں خصوصی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کے نتائج دکھانے کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا، تاہم تاحال ایسا نہیں ہو سکا۔

لیکن اب گوگل نے ’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر کو پیش کردیا جو ترتیب وار دنیا کے تمام صارفین کے سرچ انجن میں شامل ہوگا۔

’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر کے تحت صارفین خصوصی طور پر صرف اور صرف انسانوں کا مواد دیکھ سکیں گے۔

سرچ انجن پر کسی بھی موضوع یا چیز کو تلاش کرنے کے بعد صارفین جیسے ہی ’پرسپیکٹو‘ (perspective) کے فیچر پر جائیں گے، انہیں صرف اور صرف انسانوں کی جانب سے مذکورہ موضوع پر شیئر کی گئی پوسٹس، ویڈیوز، تصاویر، آڈیوز اور دوسری معلومات نظر آئے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو معلومات تلاش کرتے وقت موضوع یا چیز پر فیس بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر معلومات شیئر کرنے والے انسانوں کا مواد نظر آئے گا۔

یہاں تک اس فیچر کے تحت ریڈٹ اور کورا پر کیے جانے والے سوال و جوابات بھی نظر آئیں گے اور ’پرسپیکٹو‘ (perspective) فیچر میں صرف اور صرف انسانوں کا مواد ہی نظر آئے گا، اس میں کسی طرح کا مصنوعی ذہانت کا مواد نظر نہیں آئے گا۔

صارفین کو ’پرسپیکٹو‘ (perspective) کا فیچر گوگل کے اوپر وہاں نظر آئے گا، جہاں اب خبریں، تصاویر، ویڈیوز، میپس، شاپنگ اور بکس سمیت دیگر بار نظر آتے ہیں۔

صارفین جیسے ہی ’پرسپیکٹو‘ (perspective) پر کلک کریں گے تو انہیں خصوصی طور پر مواد یا چیز سے متعلق انٹرنیٹ پر صرف اور صرف انسانوں کی جانب سے شیئر کی گئی چیزیں یا معلومات نظر آئے گی۔

مذکورہ فیچر کو گوگل نے 23 جون کو پیش کیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو گوگل سرچ انجن کے بار میں ’پرسپیکٹو‘ (perspective) کا آپشن نظر نہیں آئے گا، تاہم ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024