• KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:32am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • ISB: Fajr 5:17am Sunrise 6:44am

سری لنکا: ڈاکٹرز کا مریض کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی پتھری کا کامیاب آپریشن

فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

سری لنکا میں ڈاکٹرز نے ایک سابق فوجی کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی سب سے بھاری پتھری نکال دی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے سری لنکا کے 62 سالہ سابق فوجی کینیسٹس کونگھ کے گردے کا کامیاب آپریشن کیا جہاں ڈاکٹرز نے مریض کے گردے سے دنیا کی سب بڑی پتھری نکالی ہے۔

پتھری کی لمبائی 13.37 سینٹی میٹر (5.26 انچ) اور چوڑائی 10.55 سینٹی میٹر (4.15 انچ) ہے، یہ دنیا میں گردے کی سب سے بڑی پتھری قرار دی گئی ہے۔

درحقیقت یہ پتھری مریض کے گردے کے سائز سے بھی بڑی تھی جس کا سائز 11.8 سینٹی میٹر (4.6 انچ) ہے۔

فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

اس سے قبل 2004 میں ولاس گھُگے نامی ایک بھارتی شخص کے گردے سے 13 سینٹی میٹر (5.11 انچ) لمبی پتھری نکالی گئی تھی۔

اس کے علاوہ یہ پتھری دنیا کی سب سے بھاری پتھری بھی ہے، جس کا وزن 800 گرام ہے، یعنی یہ تقریباً 5 بیس بال کے وزن جتنا برابر ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں 2008 میں ایک مریض کے گردے سے 620گرام وزنی پتھری نکالی گئی تھی۔

سابق فوجی کے دائیں گردے میں پتھری کی شناخت سری لنکا کے آرمی اسپتال میں یورولوجیکل ٹیم کے ڈاکٹرز نے کی تھی۔

ڈاکٹرز کی جانب سے پتھری کی شناخت کے بعد مریض کا آپریشن یکم جون کو کیا گیا، خوش قسمتی سے مریض کے گردے اب معمول کے مطابق کام کررہے ہیں، رپورٹ کے مطابق اب مریض کی حالت بھی اب بہتر ہے۔

گردوں کی یہ پتھری بنیادی طور پر سخت منرل ذرات ہوتے ہیں جو عموماً اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پیشاب کے راستے سے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں۔

گردے جب خون میں موجود کچرے کو فلٹر کرتے ہیں تو کئی بار نمکیات اور دیگر منرلز آپس میں مل کر پتھری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

عام طور پر ان پتھری کا سائز چھوٹا ہوتا ہے لیکن غیر معمولی کیسز میں یہ بہت بڑے سائز کے بھی ہوسکتے ہیں۔

گردے کی پتھری شدید درد کا باعث بن سکتی ہے، اور اگرچہ چھوٹے پتھر پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتے ہیں، لیکن بڑے پتھری کو ہٹانے کے لیے سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024