• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گزشتہ ایک سال کے دوران کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ مومنہ اقبال

شائع June 14, 2023
فوٹو: انسٹاگرام/مومنہ اقبال
فوٹو: انسٹاگرام/مومنہ اقبال

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ’گزشتہ ایک سال کے دوران کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا‘۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں بظاہر مومنہ اقبال جذباتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں حال ہی میں کئی مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم مومنہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’گزشتہ ایک سال کے دوران مجھے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن میرے اردگرد کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اس مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔‘

یاد رہے کہ گشزتہ روز اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شدید ذہنی مسائل کا انکشاف کیا تھا۔

صحیفہ نے لکھا تھا کہ انہیں اپنی موجودہ حالات کو سمجھنے اور انہیں قبول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہ بہت ہی غمگین، مسائل سے دوچار، بے سکون اور مایوس ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کے ساتھ کیا اور کیوں ہو رہا ہے، وہ گزشتہ 60 دن سے سکون کی نیند نہیں کر سکیں، ان کا وزن 12 کلو تک کم ہوگیا ہے، ان کے اہل خانہ ان کی پریشانی دیکھ کر افسردہ رہتے ہیں۔

ان کے مطابق وہ اس قدر مایوس ہو چکی ہیں کہ انہیں کہیں سے کوئی روشنی نظر نہیں آتی، وہ ہر روز اپنی موت کی تمنا کرتی ہیں، انہیں اسی میں حل نظر آتا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ ان مسائل سے ضرور نکلیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024