• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

شائع June 12, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے انتہائی دُکھ بھرے انداز میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی بڑی بہن دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بہن کی پرانی ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی بہن خوشگوار موڈ میں جھولا جھول رہی ہیں اور فضا علی کے ساتھ باتوں میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ فضا علی نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’آپ مجھے اور فرال کو چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئیں‘

اداکارہ کی جانب سے ان کی بہن کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات شئیر نہیں کی گئیں۔

فضا علی نے انسٹاگرام کیپشن پر انتہائی دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’بہت تکلیف دہ ہوتا ہے جب ہم کسی پیارے کو کھو دیتے ہیں‘۔

’بہنیں زندگی کےانمول رشتوں میں ایک ہیں، زندگی بھر وہ آپ کے اچھے اور بُرے وقت میں ساتھ ہوتی ہیں، لیکن جب ہم اپنی پیاری بہن کو کھو دیتے ہیں تو زندگی بے معنی لگنے لگتی ہے۔ ’

اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ کے انتقال کا غم کوئی نہیں مٹا سکتا، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے، اپنی بہن کے بغیر میں اپنے آپ کو ادھورا محسوس کررہی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری بہن نے میری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

اداکارہ نے مدحوں سے درخواست کی کہ ان بہن کی مغفرت اور اگلے سفر کی آسانی کے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ فضا علی نے 3 ہفتے قبل اپنی بہن کی خراب صحت کے حوالے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ بڑی بہن ماں کی جگہ لے لیتی ہیں، پلیز ان کی بہتر صحت کے لیے دعا کریں’۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024