• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

9 مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

شائع May 24, 2023
خدیجہ شاہ لاہور سی آئی اے ہیڈ آفس میں پیش ہوئیں—فائل فوٹو: فیس بک
خدیجہ شاہ لاہور سی آئی اے ہیڈ آفس میں پیش ہوئیں—فائل فوٹو: فیس بک

9 مئی کو سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے بعد ہنگامہ آرائی کے الزام میں مطلوب فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ پولیس کو مطلوب تھی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ 9 مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر ہونے والے حملوں کے لیے اکسانے والے افراد میں سرفہرست تھیں۔

مشہور فیشن ڈیزائنر کو دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔

اعلیٰ پولیس حکام نے تصدیق کی کہ خدیجہ شاہ لاہور سی آئی اے ہیڈ آفس میں پیش ہوئیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ خدیجہ شاہ پی ٹی آئی کی پُرزور حامی ہیں اور وہ اس وقت سے روپوش تھیں جب پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کیے جانے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے تیز کر دیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024