• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل

شائع May 9, 2023
—فائل فوٹو: ٹوئٹر
—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات نے سخت مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوام اور اپنے مداحوں سے احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔

عمران خان 9 مئی کو 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں حراست میں لیا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔

عمران خان کی گرفتاری کے فوری بعد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی عام افراد نے بھی ان کی گرفتاری کی مذمت کی جب کہ شوبز شخصیات بھی انہیں گرفتار کرنے پر سیخ پا دکھائی دیں۔

شوبز شخصیات نے عمران خان کی گرفتاری پر سخت برہمی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے دن کو ملک کے لیے ’سیاہ‘ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے گھروں سے نکلنے کی اپیل بھی کی۔

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمران خان کی گرفتاری کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ عدالت میں ضمانت کے لیے حاضر ہوئے تھے اور وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔

انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے کر ان کی عدالتوں میں پیشی اور ضمانت کو یقینی بنائیں۔

گلوکارہ عینی خالد نے عمران خان کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی متعدد سوشل میڈیا پوسٹس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائی کی خاطر لوگوں سے احتجاج کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ زارا پیرزادہ نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا اور لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ سب کچھ کیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی گرفتاری پر شدید برہمی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں وہ جذباتی بھی ہوگئیں۔

ان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں انہیں عمران خان کی گرفتاری پر روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور احتجاج کریں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ گرفتاری کے وقت عمران خان کے ماتھے پر کوئی چیز ماری اور ٹانگوں پر بھی انہیں مارا گیا جب کہ ان پر کالی مرچ کا اسپرے بھی کیا گیا جس وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔

گلوکارہ و اداکارہ قرۃ العین بلوچ نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ اب وہ جمہوریت کے ساتھ نہیں ہیں۔

اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

فریحہ الطاف نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت کی دعائیں کیں۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج تک 72 سال میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کہ یوں سابق وزیر اعظم کو اس طرح گرفتار کیا جائے۔

اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا سیاہ دن قرار دیا اور لکھا کہ یہ انتہائی شرمناک عمل ہے کہ کپتان اور ملک کے واحد وزیر اعظم کو اس طرح گرفتار کیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ اور کتنا گروگے؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024