• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز اسکور کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے

شائع May 5, 2023
بابر اعظم — اسکرین گریب
بابر اعظم — اسکرین گریب

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ کے دوران 5 ایک روزہ بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

28 سالہ بیٹر نے اس وقت جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے باؤلنگ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی اننگز کے دوران اپنے 19 تک پہنچنے کے لیے سنگل لیا۔

یہ 99 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اعظم کی 97 ویں اننگز ہے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 104 میچز کی 101 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

گزشتہ سال بابر اعظم 81 اننگز میں تیز ترین 4 ہزار ون ڈے رنز کے ہاشم آملہ کے ریکارڈ کی برابری میں معمولی فرق سے پیچے رہ گئے تھے۔

پاکستانی کپتان گزشتہ دو سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بلے باز ہیں۔

وہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 ہزار یا اس سے زیادہ رنز مکمل کرنے والے 14ویں پاکستانی ہیں، سابق کپتان انضمام الحق سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں 11 ہزار 701 رنز کے ساتھ سب سے اوپر ہیں۔

مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے مئی 2015 میں اپنے آبائی شہر لاہور میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

وہ تین ون ڈے میچز میں دو بار لگاتار سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز بھی ہیں، انہوں نے 2016 اور 2022 میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024