• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: آئی پی ایل میچ کے دوران گمبھیر کی کوہلی سے تلخ کلامی، دونوں پر جرمانہ

شائع May 2, 2023
میچ ختم ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر نے ہاتھ ملایا — فوٹو: این ڈی ٹی وی
میچ ختم ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر نے ہاتھ ملایا — فوٹو: این ڈی ٹی وی

انڈین پریمیئر لیگ میچ کے دوران گرما گرم تکرار اور آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کی سرزنش کی گئی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لو اسکورنگ سنسنی خیز مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور کی فتح کے بعد ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان میدان میں تصادم ہوا جو بہت بڑے جھگڑے کی شکل اختیار کرتا نظر آیا جب کہ اس دوران بہت سے دیگر کھلاڑیوں کو بھی اس میں شامل ہوتے دیکھا گیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر نے ہاتھ ملایا، اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن خاموشی گویا کسی طوفان کا پیش خیمہ تھی، اس کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے اوپننگ بلے باز کائل میئرز ویرات کوہلی کے پاس گئے اور ایسا لگا کہ جیسے انہوں نے کچھ کہا، پھر گوتم گمبھیر آئے اور کائل میئرز کو پیچھے ہٹا دیا لیکن کشیدگی بڑھنے لگی۔

بعد میں میچ کے دوران کے مناطر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ جاری رہا، میدان میں موجود دیگر کھلاڑیوں اور لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے دونوں پلیئرز کو دور کیا، بعد میں کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے بات چیت بھی کی۔

بعد ازاں میڈیا کو جاری اپنے بیان میں آئی پی ایل نے کہا کہ لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر پر ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم لکھنو میں کھیلے گئے میچ کے دوران لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کی خلاف ورزی کے جرم کا اعتراف کیا۔

اس میں کہا گیا کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز ویرات کوہلی پر بھی آئی پی ایل 2023 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انہوں نے بھی آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

صرف ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر نہیں ہی بلکہ لکھنو سپر جائنٹس کے فاسٹ باؤلر نوین الحق کی بھی سرزنش کی گئی اور آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 1 کے مطابق میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ لکھنو سپر جائنٹس کے باؤلر نوین الحق پر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024