• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع April 20, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں شادی کے 3 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کی اور بچی کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

رباب ہاشم نے 19 اپریل کو انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچی اور شوہر کے ہمراہ ہسپتال کے بستر پر کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رمضان المبارک کے آخری ایام میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور خدا نے انہیں رحمت سے نوازا۔

رباب ہاشم نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’میشا صہیب علی‘ رکھا ہے جو خیریت سے ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے بچی اور اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

رباب ہاشم کی جانب سے اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ان کی اور بچی کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

شوبز شخصیات کی طرح مداحوں نے بھی اداکارہ کو والدہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی بیٹی کی صحت یابی اور دراز عمر کی دعائیں بھی کیں۔

رباب ہاشم نے نومبر 2020 میں صہیب شمشاد نامی شخص سے شادی کی تھی، جن کا تعلق شوبز سے نہیں۔

شادی کے بعد اداکارہ کو شوبز میں کم دیکھا گیا، تاہم وہ تواتر سے سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات سے متعلق مداحوں کو باخبر کرتی رہتی ہیں۔

رباب ہاشم نے شادی کے بعد اسکرین پر کام کرنا کم کردیا تھا اور انہوں نے اپنے حمل سے متعلق بھی مداحوں کو کوئی آگاہی نہیں دی تھی لیکن اب انہوں نے والدہ بننے کی تصدیق کردی۔

اداکارہ نے اگرچہ اپنے ہاں بچی کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے بچی کو کہاں جنم دیا؟ تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

رباب ہاشم نے 2012 میں کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ تین درجن کے قریب ڈراموں میں اداکای کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024