• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی سی ایل کا انگلش پریمیئر لیگ کے کلب آرسنل کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

شائع April 7, 2023
ٹی سی ایل آرسینل کلب کو ٹی وی او دیگر گھریلو آلات فراہم کرے گا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
ٹی سی ایل آرسینل کلب کو ٹی وی او دیگر گھریلو آلات فراہم کرے گا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

دنیاکے معروف ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور فٹبال کلب آرسنل کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

یہ اشتراک برطانیہ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں آرسنل کے حامیوں کو مزید دلچسپی کے مواقع فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ٹی سی ایل آرسنل کے آفیشل ریجنل کنزیومر الیکٹرانکس پارٹنر کے طور پربھی سامنے آیا ہے۔

ٹی سی ایل آرسینل کلب کو ٹی وی او دیگر گھریلو آلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کو ایمریٹس اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھنے اور موجودہ کھلاڑیوں اور لیجنڈز سے ملنے اور ان کا استقبال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

شراکت داری پر بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے جنرل منیجر سنی یانگ نے کہاکہ ہمیں آرسینل فٹ بال کلب کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوشی ہے کیونکہ آرسنل دنیا کے پسندیدہ ترین فٹ بال کلبوں میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری ہمیں اپنی جدید اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور برطانیہ میں فٹ بال شائقین تک پہنچانے میں بھی مدد دے گی’۔

آرسنل کے چیف کمرشل آفیسر جولیٹ سلاٹ نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پارٹنرز کے طور پر ٹی سی ایل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری آرسنل اور ٹی سی ایل دونوں کے لیے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور برطانیہ میں اپنے حامیوں کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع فراہم کرے گی اور ہم خطے بھر میں اپنے مداحوں کو دیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے ٹی سی ایل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ٹی سی ایل اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ٹی وی میں دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑنے اور ان کی دلچسپی بڑھانے کی منفرد صلاحیت ہوتی ہے اور ٹی سی ایل اپنی جدید ترین ٹی وی ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا بھر کے لاکھوں ناظرین کو شاندار اور کلیئر 98انچ کی بڑی اسکرینز فراہم کر رہا ہے جس کی بدولت ٹی سی ایل صارفین اپنے پسندیدہ پروگرامات اور میچز سے محظوظ ہو سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024