• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

شائع April 4, 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان  پانچ میچوں کی  ٹی 20  سیریز کا افتتاحی میچ 14 اپریل برروز جمعہ لاہور میں کھیلا جائے گا—فائل فوٹو: پی سی بی
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا افتتاحی میچ 14 اپریل برروز جمعہ لاہور میں کھیلا جائے گا—فائل فوٹو: پی سی بی

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم رواں ماہ پاکستان میں ہونے والے پانچ میچوں کی سیریز میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ بلیک کیپس ون ڈے اسکواڈ میں شامل دو کھلاڑی بین لسٹر اور کول میک کونچی ممکنہ طور پر ڈیبیو کریں گے۔

اسکواڈ میں شامل کول میک کونچی نے رواں سیزن کے دوران تمام فارمیٹس میں 1140 رنز بنائے ہیں جب کہ انہوں نے آٹھ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

دوسرے ممکنہ ڈیبو کرنے والے کھلاڑی بین لسٹر کو حال ہی میں مکمل ہونے والی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کا حصہ تھے لیکن انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا جب کہ وہ رواں سال کے شروع میں بھارت کے خلاف اپنا ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔

15 رکنی اسکواڈ میں حالیہ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے چاڈ بوز، راچن رویندرا اور ہنری شپلی بھی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم کو متوازن بنانے کے لیے نئے چہروں کے ساتھ اسکواڈ میں وہ چھ ارکان بھی شامل ہیں جنہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کھیلا تھا۔

اسکواڈ میں وہ 9 کھلاڑی بھی شامل ہیں جو پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جو رواں سال کے شروع میں کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ یا ون ڈے اسکواڈ میں شامل تھے۔

ثقلین مشتاق اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کیوی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں پاکستان کا مقابلہ دلچسپ تھا۔

بیان کے مطابق کھلاڑیوں نے گزشتہ سیزن میں وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں پاکستان کے خلاف متعدد دلچسپ میچوں کا لطف اٹھایا، وہ ایک سخت ٹیم ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال کے شروع میں کامیاب ون ڈے سیریز نے کھلاڑیوں کو سیکھنے کے بڑے مواقع فراہم کیے اور ورلڈ کپ کے سال میں زیادہ ون ڈے میچوں کا تجربہ بہت سود مند ہے۔

پاکستان کے خلاف اعلان کردہ بلیک کیپس ون ڈے اسکواڈ

ٹام لیتھم (کپتان) ٹام بلنڈیل چاڈ بوز، میٹ ہنری، بین لسٹر،کول میکونچی، ایڈم ملن ، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ہنری نکولس، راچن رویندر، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر، ول ینگ۔

پاکستان کا سامنا کرنے والا بلیک کیپس اسکواڈ 9 اپریل بروز اتوار کو نیوزی لینڈ سے روانہ ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا افتتاحی میچ 14 اپریل برروز جمعہ لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا ہلا میچ 26 اپریل بروز بدھ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ شیڈول:

14 اپریل - پہلا ٹی 20، لاہور 15 اپریل - دوسرا ٹی 20 ، لاہور 17 اپریل - تیسرا ٹی 20، لاہور 20 اپریل - چوتھا ٹی 20، راولپنڈی 24 اپریل - پانچواں ٹی 20، راولپنڈی 26 اپریل - پہلا ون ڈے، راولپنڈی 30 اپریل - دوسرا ون ڈے، کراچی 3 مئی - تیسرا ون ڈے، کراچی 5 مئی - چوتھا ون ڈے، کراچی 7 مئی - پانچواں ون ڈے، کراچی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024