• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملائیکا اروڑا کا بولڈ انداز کاپی کرنے پر آمنہ الیاس کو تنقید کا سامنا

شائع March 17, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے بولڈ انداز کو کاپی کرکے اس پر پیروڈی ویڈیو بنانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو ایک کمرے میں ملائیکا اروڑا کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس کو تنگ جینز اور ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے ہاتھ میں ایک کولڈ ڈرنک ہے جب کہ وہ ویڈیو میں ملائیکا اروڑا کے چلنے کے انداز کو کاپی کرتی اور فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو کے پس منظر میں فرضی فوٹوگرافرز کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں کہ ملائیکا میم ذرا رک جائیں یا ذرا ایسا انداز دکھائیں۔

آمنہ الیاس کو بھارتی اداکارہ کے چلنے کے انداز اور ان کے لباس کو کاپی کرنے اور ان کی پیروڈی ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ملائیکا اروڑا پر ویڈیو بنانے کے بہانے اپنی تشہیر کر رہی ہیں۔

لوگوں نے آمنہ الیاس کے انداز کو نامناسب قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے ایک ہی تیر سے دو شکار کیے، یعنی انہوں نے ملائیکا اروڑا پر تنقید بھی کی اور اپنی تشہیر بھی کی۔

بعض صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ آمنہ الیاس شکل و صورت اور جسامت میں ملائیکا اروڑا کی طرح ہی لگتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی کچھ افراد نے آمنہ الیاس کے انداز کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی پیروڈی ویڈیو کو ملائیکا اروڑا کی پرفیکٹ کاپی قرار دیا اور ساتھ ہی حیرانی کا اظہار کیا کہ اداکارہ نے کس طرح پرفیکٹ انداز اپنایا۔

کچھ صارفین نے آمنہ الیاس کو ’دراز‘ کی ملائیکا اروڑا قرار دیا اور کچھ نے انہیں بتایا کہ اگر ان کی ویڈیو پر بھارتیوں نے جواب دیا تو پھر سب برا مان جائیں گے۔

آمنہ الیاس نے ملائیکا اروڑا کی جس ویڈیو پر پیروڈی بنائی، ملائیکا کی ایسی ویڈیو کچھ دن قبل وائرل ہوئی تھی، جب وہ مختصر اور بولڈ لباس کے ساتھ اپنے گھر میں داخل ہو رہی تھیں تو فوٹوگرافرز نے ان سے مختلف انداز میں پوز دینے کی فرمائش کی۔

ملائیکا اروڑا کی آئے روز فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دینے اور ان کے ساتھ تنازعات کرنے کی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں اور انہیں اکثر انتہائی بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024