• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

بچے ضائع کروانے کے الزامات جھوٹے ہیں، حریم شاہ

شائع March 16, 2023 اپ ڈیٹ March 17, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے والی ٹک ٹاکر صندل خٹک ان کی ذات سے متعلق انتہائی نازیبا دعوے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں کہ حریم شاہ نے بچے ضائع کروائے ہیں۔

حریم شاہ نے حال ہی میں ’بول ٹی وی‘ کے متھیرا کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے تنازعات اور حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق بھی بات کی۔

حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔

بعد ازاں صندل خٹک نے بھی ایک یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کے دعووں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔

اب حریم شاہ نے اسی معاملے پر متھیرا کے شو میں باتیں کیں اور صندل خٹک پر مزید سنگین الزامات عائد کیے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی وائرل ویڈیوز کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں کرنے کے لیے ہی پاکستان آئیں اور انہوں نے مقدمہ دائر کروادیا۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر ونگ کے حکام نے انہیں تسلی دی کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ویڈیوز کے وائرل ہونے کو مکافات عمل قرار دینے والے افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی کسی شخص کے ساتھ برا نہیں کیا، انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ کوئی غلط بات نہیں کی۔

انہوں نے مثال دی کہ انہوں نے جس مفتی کو تھپڑ مارا تھا، اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی، اگر وہ غلط ہوتیں تو مفتی ان پر مقدمہ کرتے۔

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے معاملے میں بھی وہ غلط نہیں تھیں، اگر وہ غلط ہوتیں تو شیخ رشید انہیں چھوڑتے، وہ ان پر کیس کرتے، انہیں غائب کروا دیتے، وہ اس وقت حکومت میں بھی تھے۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ان کے جتنے بھی تنازعات ہیں، ان میں ان کی کوئی غلطی نہیں، وہ حق پر تھیں، اگر وہ غلط ہوتیں تو ان پر مقدمات کیے جاتے، انہیں عدالتوں میں بلایا جاتا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وائرل ویڈیوز کے معاملے میں ایف آئی اے سے انصاف نہ ملنے کے بعد عدالتوں میں بھی جائیں گی اور وہ حق پر ہیں، وہ ویڈیوز وائرل کرنے والی لڑکیوں کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گی۔

حریم شاہ نے صندل خٹک کا نام لیے بغیر ان پرسنگین الزامات عائد کیے اور کہا کہ انہوں نے خفیہ شادی کر رکھی ہے جب کہ وہ جسم فروشی میں بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہی صندل خٹک کو مشہور کیا، انہوں نے انہیں لاہور، کراچی اور دبئی تک اپنے ساتھ سفر کروایا اور شہرت دلائی، ورنہ انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صندل خٹک کے والد نے ان کی والدہ کو طلاق دی تھی اور ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں تھا، اس لیے انہوں نے صندل خٹک کو اپنے ساتھ رکھا اور انہیں شرت دلوائی اور اب وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے کے بعد ان کے ساتھ ہی غلط کر رہی ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق صندل خٹک ان پڑھ ہیں، انہوں نے پانچویں تک اسکول پڑھا ہے جب کہ انہوں نے قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل نہیں کی اور آج تک انہوں نے انہیں نماز پڑھتے نہیں دیکھا لیکن اب لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے عمرے پر گئی ہوئی ہیں۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ صندل خٹک ان سے متعلق غلط دعوے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سنگین نازیبا الزامات لگا رہی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ صندل خٹک دعوے کر رہی ہیں کہ حریم شاہ نے جھوٹی شادی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صندل خٹک یہ دعوے بھی کر رہی ہیں کہ حریم شاہ نے بچے ضائع کروائے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صندل خٹک ان پر بچے ضائع کروانے، جھوٹی شادی کرنے اور ایک بیٹی کی ماں ہونے کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں اور وہ ایسے الزامات پر ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس کریں گی۔

پروگرام کے دوران اپنے تنازعات پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ جذباتی بھی ہوگئیں اور انہوں نے رونا شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024