• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

علیزہ سلطان کی فیروز خان سے طلاق کے بعد کی زندگی اور دوسری شادی پر گفتگو

شائع March 15, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ اور ماڈل علیزہ سلطان نے پہلی بار طلاق کے بعد کی زندگی اور مستقبل میں دوسری شادی کرنے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی ہے اور انہوں نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ مستقبل میں کیا ارادے رکھتے ہیں۔

علیزہ سلطان اور فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔

طلاق کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

تاہم کیسز سے ہٹ کر اب پہلی بار علیزہ سلطان نے طلاق کے بعد کی زندگی، حالات اور مستقبل کی منصوبہ بندی اور ممکنہ شادی پر کھل کر بات کی ہے۔

علیزہ فاطمہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ وہ مستقبل میں کیا کریں گی؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنا آن لائن کلاتھنگ اسٹور متعارف کرائیں گی، انہوں نے ’مانی فیسٹ آن لائن‘ کے نام سے وہ اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کرائیں گی۔

اسی طرح انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مشکل وقت میں ساتھ اور دعائیں دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ وہ ان کی دعاؤں اور ساتھ کے بغیر آگے نہیں بڑھ پاتیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ انہوں نے بچوں کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کیسے کم کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ بچے دوڑا دوڑا کر وزن کم کروا دیتے ہیں۔

ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ اب تک زندگی سے انہوں نے سب سے بڑا کیا سبق سیکھا؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد سبق سیکھے ہیں۔

علیزہ سلطان نے بتایا کہ انہوں نے سبق سیکھا کہ خواتین کو مالی طور پر مستحکم اور خود مختار ہونا چاہئیے، اپنی زندگی کی حدود بنائیں اور اپنے انتہائی قریب رہنے والے شخص سے بھی تھوڑا سا فاصلہ رکھیں، ہر وقت خدا کا ذکر کیا کریں، خاندان سے جڑے رہے، زندگی میں پیچھے کبھی مڑ کر نہ دیکھیں اور اپنے آپ کو سب سے زیادہ اہمیت دیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک شخص نے ان سے طلاق کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ انہوں نے کیسے حالات پر قابو پایا؟

علیزہ سلطان نے جواب دیا کہ جب کسی کے ساتھ خدا ہو، اہل خانہ ہو اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبت ہو تو ہر چیز بہتر بن جاتی ہے اور زندگی پر سکون ہوجاتی ہے۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ سوچتی ہیں کہ اگر انہیں کوئی اچھا شخص مل گیا تو وہ مستقبل میں وہ دوسری شادی کر پائیں گی؟

اس پر علیزہ سلطان نے شادی کے رشتے کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ ہر بات اور ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024