• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

ادارہ شماریات کا نادرا سے صوبوں کو مردم شماری کے ڈیش بورڈ تک رسائی دینے کا مطالبہ

شائع March 15, 2023
سرکاری ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کا فیلڈ آپریشن صوبوں کی ذمہ داری ہے — فوٹو: اے ایف پی
سرکاری ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کا فیلڈ آپریشن صوبوں کی ذمہ داری ہے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے کہا ہے کہ وہ آج سے صوبائی حکومتوں کو مردم شماری کے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ تک رسائی فراہم کریں تاکہ شکوک و شبہات دور ہوں اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کا فیلڈ آپریشن صوبوں کی ذمہ داری ہے اور انہیں مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری اب نادرا کے پاس ہے۔

محکمہ شماریات کی جانب سے یہ ہدایت 11 مارچ کو وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آئی۔

فیصلے کے مطابق سندھ نے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ میں اعداد و شمار شامل کرنے کا کہا ہے، ڈیش بورڈ پر موجود معلومات کا تعلق بلاکس، فہرست شدہ بلاکس، شمار شدہ بلاکس، درج گھرانوں، شمار شدہ گھرانوں اور آبادی سے ہے۔

چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر نے ایک خط میں چیئرمین نادرا طارق ملک سے کہا کہ وہ ڈیش بورڈ پر موجود اس ڈیٹا تک صوبائی حکومت کو رسائی دیں، چیف سیکریٹریز کو پہلے ہی رسائی دی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر نعیم ظفر نے نادرا سے کہا کہ وہ اس عمل میں آبادی کی وسیع تر شمولیت، شفافیت اور ساکھ کے لیے 15 مارچ تک ضلعی سطح پر تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈیش بورڈ تک رسائی یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں جاری مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 21 ہزار شمار کنندگان میدان میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024