• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ کرنے پر کمنٹیٹر کو تنقید کا سامنا

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ کے دوران کمنٹیٹر سائمن بلیئر ڈول کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو پر تبصرہ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن بلیئر ڈول نے حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو پر اس وقت تبصرہ کیا جب کیمرہ مین نے انہیں دکھایا۔

مختصر ویڈیو کلپ میں سامعہ آرزو کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی پرفارمنس کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے اور ان کی جانب سے خوشی مناتے وقت ہی کیمرہ مین نے انہیں دکھایا۔

ٹی وی اسکرین پر سامعہ آرزو کا چہرہ آنے اور ان کی جانب سے خوشی منانے پر کمنٹیٹر سائمن بلیر ڈول نے حسن علی کی اہلیہ کا نام لیے بغیر ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ یقینا انہوں نے بھی بہت سارے دل جیتے ہوں گے۔

کمنٹیٹر نے سامعہ آرزو کی مختصر جھلک پر مزید کہا کہ ’یہ بہت شان دار ہیں، بالکل شان دار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ انہوں نے (سامعہ) نے بہت سارے دل جیتے ہوں گے‘۔

میچ کے دوران کمنٹیٹر کی جانب سے حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے مذکورہ جملے کہے جانے پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان کے بیان کا نوٹس لینے اور ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

تاہم بعض افراد نے کمنٹیٹر کا ساتھ دیا اور لکھا کہ سائمن بلیئر ڈول نے سامعہ سے متعلق کوئی بات نہیں کہی بلکہ انہوں نے ان کی تعریفیں کی ہیں۔

بعض صارفین نے صاف اور مختصر الفاظ میں لکھا کہ کمنٹیٹر نے کوئی غلط بات نہیں کی۔

اسی طرح بعض لوگوں نے یہ کمنٹس بھی کیے کہ سامعہ آرزو پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024