• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: واشک میں چیک پوسٹ پر حملہ، لیویز اہلکار شہید

شائع March 9, 2023
اسسٹنٹ کمشنر شہزاد زہری نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند بھی مارا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
اسسٹنٹ کمشنر شہزاد زہری نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند بھی مارا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع واشک میں منگل کی رات دیر گئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں نے دہلی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں لیویز فورس کا ایک سپاہی شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بسیمہ کے اسسٹنٹ کمشنر شہزاد زہری نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران لیویز فورس کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند بھی مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپاہی نعمت اللہ شدید زخمی ہو گئے بعد ازں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی سپاہی رحمت اللہ کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کالعدم عسکریت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تصدیق کی کہ لیویز فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ان کا ایک رکن بھی مارا گیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے بلوچستان کے ضلع واشک میں اس طرح کے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، ماضی میں بھی واشک ضلع میں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں اور ان کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسندوں نے قبول کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (8 مارچ) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کے ترجمان نے یعقوب ذوالقرنین نے کہا تھا کہ یہ واقعہ گیرہ مستان میں دربین پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جس کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

ترجمان یعقوب ذوالقرنین نے کہا تھا کہ مردم شماری کی ٹیم پولیس اہلکاروں کے ساتھ علاقے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مصروف تھی کہ چند نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن کو دارا ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعدازاں ان میں سے ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024