• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں، صندل خٹک کا دعویٰ

شائع March 6, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ماضی کی دوست ٹک ٹاکر صندل خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سابق دوست حریم شاہ کی نامناسب ویڈیوز لیک نہیں کیں، ان کے پاس وہ ویڈیوز تھی ہی نہیں۔

حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔

حریم شاہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیوز کچھ عرصہ قبل اس وقت بنائی تھیں جب ان کی دوستی صندل خٹک اور عائشہ کے ساتھ تھی اور مذکورہ دونوں ٹک ٹاکرز کو ان کے موبائل تک بھی رسائی ہوتی تھی اوریہ کہ ان کا کبھی کسی تیسرے مرد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔

تاہم اب صندل خٹک نے پہلی بار مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں اور یہ کے ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں۔

صندل خٹک نے ساتھی ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے مقدس کتاب قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں، ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں اور انہیں ایک بیہودہ لڑکی کی وجہ سے مقدس کتاب پر ہاتھ رکھنے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مختصر ویڈیو میں بتایا کہ اگر ان کے پاس حریم شاہ کی ایسی ویڈیوز ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں۔

صندل خٹک نے بتایا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز خود حریم شاہ یا ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہوں گی، کیوں کہ مذکورہ ویڈیوز ان دونوں افراد کے پاس ہی تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ جھوٹ بول رہی ہیں کہ لیک ہونے والی ویڈیوز میں ان کے ساتھ شوہر بلاول شاہ ہیں۔

ٹک ٹاکر کے مطابق لیک ہونے والی ویڈیوز میں حریم شاہ کے ساتھ ان کے سابق بوائے فرینڈ حسن شاہ ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں میں سے کسی ایک فرد نے ویڈیوز کو لیک کیا ہوگا۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ تو حریم شاہ کی ویڈیوز تھیں اور اگر ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں اور یہ کہ وہ ایسی حرکت کبھی نہیں کریں گی۔

ٹک ٹاکر نے اپنی پرانی دوست کو بددعائیں بھی دیں اورکہا کہ حریم شاہ کو ذلالت، رسوائی اور خواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ ماضی میں صندل خٹک اور حریم شاہ ایک ساتھ ویڈیوز بناتی دکھائی دیتی تھیں اور دونوں نے متعدد سیاستدانوں اور دیگر معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بناکر انہیں وائرل بھی کیا، جن پر کافی تنازعات بھی ہوئے۔

حریم شاہ کی شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ کم دکھائی دیتی ہیں اور حال ہی میں حریم شاہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی پرانی دوست پر الزامات لگائے، جنہیں اب صندل خٹک نے مسترد کردیا، تاہم عائشہ نامی ٹک ٹاکر نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024