• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نوازالدین صدیقی نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا، عالیہ صدیقی کا دعویٰ

شائع March 4, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

تنازعات کا شکار بولی وڈ کے نامور اداکار پر ان کی اہلیہ نے ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اداکار نے انہیں بچوں سمیت گھر سے باہر نکال دیا ہے۔

ویسے تو آئے روز نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان تنازعات اور الزام تراشی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، عالیہ صدیقی آئے روز اپنے شوہر پر سنگین قسم کے الزامات لگاتی رہی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا پر دونوں کے درمیان تنازعات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی عالیہ نے نوازالدین پر ریپ کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔

تاہم حال ہی میں انسٹاگرام پر عالیہ صدیقی نے سڑک پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی اور دعویٰ کیا کہ نواز الدین نے بچوں سمیت انہیں گھر سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی نواز کے بنگلے سے آئی ہوں، ہمیں بنگلے سے نکال دیا اور کہاگیا ہے کہ آپ اس بنگلے میں نہیں آسکتے ہیں۔

عالیہ نے بیٹی کی طرف کیمرے کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی بہت رو رہی ہے، میرے پاس صرف 81 روپے ہیں، میرے پاس ہوٹل ہے نہ گھر، کچھ سمجھ نہیں آ رہا بچوں کو کہاں لے کر جاؤں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی نے بچوں کو گھر سے نکالنے کی تردید کردی ہے۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بیٹے شورا اور یانی ہیں، جس میں شورا کی پیدائش 2014 اور 2015 کے درمیان ہوئی۔

اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2018 میں بھی اختلافات ہوگئے تھے اور عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع تک کرلیا تھا مگر بعد ازاں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی تاہم حال ہی میں دونوں کے درمیان ایک بار پھر معاملات مزید بگڑ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024