• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسکر ایوارڈ 2023 ظہرانہ: ملالہ یوسف زئی کی ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز سے ملاقات

شائع February 15, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اکیڈمی ایوارڈ 2023 کیلئے نامزد معروف ہالی وڈ اسٹارز کے ساتھ سالانہ ظہرانہ میں شرکت کی جہاں ان کی ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے بھی ملاقات ہوئی۔

ایک روز قبل ہونے والی اکیڈمی ایوارڈ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں ہالی وڈ کے معروف اور نامور اداکار شامل ہوئے جن میں ٹام کروز، اسٹیون اسپیل برگ اور کیٹ بلانشیٹ بھی شامل تھے، آسکر ایوارڈ کے لیے تقریباً 200اداکار ایوارڈ کےلیے نامزدہیں۔

ظہرانے میں ملالہ یوسف زئی نے بھی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ (Stranger at the Gate) کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شرکت کی جہاں ان کی کئی معروف شخصیات سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔

25 سالہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی روایتی ہلکے گلابی کڑھائی والے خوبصورت کرتا اور پاجاما میں ملبوس تھیں۔

ملالہ نے ٹام کروز اور دیگر اداکاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا وہ اس سال کے تمام آسکرز کیلئے نامزد اُمیدواروں کے ساتھ مل کر بہت خوش ہیں اور اس اعزاز پر اکیڈمی ایوارڈز کی شکر گزار ہیں۔’

ملالہ نے ہالی ووڈ اسٹاراداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز سے ملاقات پر بےحد خوشی کا اظہار کیا۔

60 سالہ ٹام کروز کی فلم’ ٹاپ گن میوریک’ (Top Gun: Maverick) آسکرا ایوارڈ کےلیے نامزد کی جارہی ہے، جس کے وہ خود پروڈیوسر اور اداکار ہیں۔

ٹام کروز نیلے رنگ کے تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔

آسکر ایوارڈ کے لیے کامیاب امیدواروں کا اعلان 12 مارچ 2023 کو کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024