• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اختلافات کے بعد پہلی بار صبا فیصل کی بیٹے سلمان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز وائرل

شائع January 31, 2023
پورے اہل خانہ کو خوش دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
پورے اہل خانہ کو خوش دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ صبا فیصل کی اپنے بیٹوں سلمان اور ارسلان سمیت بیٹی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس پر لوگ ان سے ان کی بہو کی غیر موجودگی سے متعلق بھی سوالات کرتے دکھائی دیے۔

صبا فیصل اور ان کے اہل خانہ کی ڈانس کی ویڈیوز سسٹا کلکس نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں جو کہ اداکارہ کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کی تھیں۔

صبا فیصل نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بیٹے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کیں جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

ارسلان فیصل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز میں صبا فیصل اور ان کے دیگر اہل خانہ سمیت قریبی رشتے داروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ارسلان فیصل کی منگنی اور ڈھولکی کی ہیں، جن میں اداکارہ کو خوشی سے مختلف گانوں پر جھومتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا فیصل کو ان کے بڑے صاحبزادے سلمان فیصل کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہوں نے بیٹے کے ہمراہ ڈھولکی کی تقریب میں مختلف گانوں پر رقص بھی کیا۔

صبا فیصل کی طرح ان کے بیٹے ارسلان اور سلمان جب کہ بیٹی سعدیہ فیصل بھی تقریب میں مختلف گانوں پر رقص کرتی دکھائی دیں اور انہیں انتہائی خوش دیکھا گیا۔

شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صبا فیصل کی بہو اور سلمان فیصل کی اہلیہ کو نہیں دیکھا گیا، جس پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی غیرموجودگی سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔

صبا فیصل اور سلمان فیصل کے درمیان دسمبر 2022 میں اختلافات ہونے کے بعد پہلی بار دونوں ماں اور بیٹے کو ارسلان فیصل کی شادی کی تقریبات کے موقع پر ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

اس سے قبل دسمبر میں صبا فیصل نے سلمان فیصل اور ان کی اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے تمام الزامات پر معافی مانگتے ہوئے بیٹے کو معاف کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024