• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شان مسعود اور نشے خان کے ولیمے کی ویڈیوز وائرل

شائع January 28, 2023
شان مسعود اور نسے خان نے 21 جنوری کو نکاح کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
شان مسعود اور نسے خان نے 21 جنوری کو نکاح کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

قومی ٹیم کے بلے باز اور نائب کپتان شان مسعود نے پشاور سے تعلق رکھنے والی نشے خان کے ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں جب کہ مداحوں نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

شان مسعود اور نشے خان نے 21 جنوری کو خیبرپختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں نکاح کیا تھا۔

دونوں کی شادی کی کچھ تقریبات پشاور جب کہ کچھ تقریبات سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئیں اور انہوں نے 27 جنوری کو کراچی میں ہی ولیمے کی تقریب منعقد کی۔

شان مسعود کے ولیمے کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز ’دا آرٹسٹ فوٹوگرافی‘ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں، تاہم کرکٹر نے خود ویڈیوز اور تصاویر تاحال شیئر نہیں کیں۔

شان مسعود کے ولیمے کی تقریب سے قبل قوالی کا اہتمام بھی کیا، جس دوران سابق کپتان اور وکٹ کیپر محمد سرفراز کو دلہے کے ہمراہ گلوکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شان مسعود کی قوالی نائٹ اور ولیمے کی تقریب میں متعدد اسپورٹس شخصیات سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے وابستہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں ان کے ولیمے میں میڈیا اور کاروبار سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

شان مسعود اور نشے خان کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ شان مسعود ماضی میں اہلیہ سے متعلق بتا چکے ہیں کہ ان کی شریک سفر کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کے نشے خان سے چند سال سے تعلقات تھے۔

کرکٹر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ نشے خان سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی اور تعلقات ہوئے اور اب وہ شریک حیات بننے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024