• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع January 24, 2023
دونوں نے 22 اور 23 جنوری کی درمیان شب رشتے میں منسلک ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 22 اور 23 جنوری کی درمیان شب رشتے میں منسلک ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کے مقبول بولی وڈ ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اپنے دیرینہ دوست کرکٹر کنانول لوکیش (کے ایل) راہل سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے، تاہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے میڈیا کے سامنے اظہار محبت نہیں کیا۔

دونوں کو متعدد بار مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا، تاہم اس باوجود دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں کی جلد شادی کی افواہیں تھیں اور گزشتہ برس نومبر میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں 2022 کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا لیکن اب دونوں نے شادی کرلی۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کی شادی کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئیں، تاہم انہوں نے تقریبات کو خفیہ رکھا تھا اور 23 جنوری کو اداکارہ کے والد سنیل شیٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیٹی کی شادی کی تصدیق کی تھی۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق سنیل شیٹی نے 23 جنوری کو اپنے گھر کے باہر موجود میڈیا رضاکاروں کو مٹھائی دیتے ہوئے بیٹی کی شادی کی تصدیق کی۔

بعد ازاں اداکارہ اتھیا شیٹی اور ان کے شوہر کے ایل راہول نے بھی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی۔

دونوں نے شادی کی ایک جیسی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی اور اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کی تصدیق کی۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کی جانب سے شادی کی پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز اور اسپورٹس شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024