• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پارلیمنٹ ہاؤس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے داخلے پر پابندی عائد

شائع January 14, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’یہ فیصلہ گزشتہ برس 23 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر کچھ غیر مجاز یوٹیوبرز/سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے ارکان اسمبلی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کے تناظر میں کیا گیا ہے‘۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس واقعے سے پریس رپورٹرز ایسوسی ایشن کو بھی آگاہ کیا گیا جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف اپنے اراکین کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

سیکریٹری پریش رپورٹرز ایسوسی ایشن جنرل آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ ’شہری صحافیوں (سٹیزن جرنلسٹ) پر کسی قسم کی پابندی کی حمایت نہیں کرتے، ایسوسی ایشن کا ماننا ہے کہ نہ صرف صحافی بلکہ پاکستان کے ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024