• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

روڈ سیفٹی کے معاملے پر شنیرا اکرم اور فیروز خان کے درمیان بحث

شائع December 19, 2022
دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے روڈ سیفٹی پر درس دیے جانے پر انہیں کرارا جواب دیا تو سماجی رہنما بھی خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے بھی اداکار کو تگڑا جواب دیا۔

دونوں کے درمیان روڈ سیفٹی پر اس وقت بحث شروع ہوئی جب کہ کچھ دن قبل حمیمہ ملک نے بھائی فیروز خان کی ایک مختصر ویڈیو کو شیئر کیا تھا، جس میں اداکار اپنی ایک سال سے بھی کم عمر بچی کو گود میں لے کر ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیے تھے۔

مذکورہ ویڈیو آنے کے بعد شنیرا اکرم نے فیروز خان کے اسکرین شاٹ لے کر متعدد انسٹاگرقام اسٹوریز میں اداکار کو روڈ سیفٹی پر درس دیتے ہوئے انہیں سمجھایا تھا کہ اتنی کم سن بچی کو گود میں لے کر ڈرائیونگ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

شنیرا اکرم کے سمجھانے کے بعد فیروز خان نے بھی انہیں جواب دیا اور اداکار نے ایک روسی فائٹر کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں فائٹر کو ایک شیر کے ساتھ لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیروز خان نے مذکورہ اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم کو مینشن کیا اور لکھا کہ شکر ہے کہ اس فائٹر نے آپ کی اور اپنے والد کی بات نہیں سنی، ورنہ ان کا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی فیروز خان نے لکھا کہ وہ گزشتہ دو سال سے پاکستان کی پروفیشنل کار ریسنگ کا حصہ ہیں اور وہ روڈ سیفٹی کے معاملات کو شنیرا اکرم سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں، اس لیے آپ اپنا کام کریں اور مجھے اپنا کام کرنے دیں۔

فیروز خان نے ایک اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر لکھا کہ ’ملاں کی اذان اور، مجاہد کی اذان اور‘ ساتھ ہی انہوں نے مذکورہ اسٹوری میں شنیرا کو بتایا کہ ان کے لیے شعر کا ترجمہ وسیم اکرم کردیں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فیروز خان کی مذکورہ اسٹوریز کے بعد شنیرا اکرم سے بھی خاموش نہ رہا گیا، انہوں نے اداکار کی اسٹوریز کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں جانوروں پر ظلم کی تصاویر نہ بھیجی جائیں اور یہ کہ انہیں ایسی تصاویر اور پوسٹس بھیجنے کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔

شنیرا اکرم نے ایک اور اسٹوری بھی شیئر کی اور فیروز خان کو بتایا کہ اگر وہ پروفیشنل کار ریسلر ہیں تو انہیں اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ بچے کو گود میں لے کر گاڑی چلانا سب سے غیر پیشہ ورانہ کام ہوتا ہے۔

شنیرا نے  بھی فیروز کو جواب دیا—اسکرین شاٹ
شنیرا نے بھی فیروز کو جواب دیا—اسکرین شاٹ

شنیرا اکرم کی مذکورہ اسٹوریز کے بعد بھی فیروز خان نے ایک اور اسٹوری شیئر کی اور سماجی رہنما کو بتایا کہ وہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ یہ باتیں ان کی سمجھ سے باہر ہیں اور وسیم اکرم بھائی انہیں ترجمہ کرکے سمجھا سکتے ہیں۔

فیروز خان اور شنیرا اکرم کے درمیان روڈ سیفٹی پر بحث اور جملوں کے تبادلے کے بعد دیگر شخصیات اور مداحوں نے بھی دونوں کی باتوں پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شنیرا نے  بھی فیروز کو جواب دیا—اسکرین شاٹ
شنیرا نے بھی فیروز کو جواب دیا—اسکرین شاٹ

فیروز خان سے قبل جولائی 2021 میں شنیرا اکرم نے منال خان اور احسن محسن اکرام کو بھی روڈ سیفٹی کو نظر انداز کرنے پر جھاڑ پلادی تھی۔

جولائی 2021 میں احسن محسن نے منال خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں احسن محسن ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیے جب کہ منال خان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر گانے گنگناتی دکھائی دیں اور احسن محسن بھی ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ اداکارہ سے بھی گفتگو کرتے دکھائی دیے تھے۔

شنیرا کے جواب پر فیروز نے بھی انہیں دوبارہ جواب دیا—اسکرین شاٹ
شنیرا کے جواب پر فیروز نے بھی انہیں دوبارہ جواب دیا—اسکرین شاٹ

تبصرے (1) بند ہیں

Jalal Khan Dec 20, 2022 02:25am
It is common sense to put the seat belt on and not to have your kid on your lap while driving. Instead of appreciating her comments and getting your act together for the sake of your kid by arguing you are showing your intellectual limitation!

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024