• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ’قبل از وقت ریٹائرمنٹ‘ لے لی

شائع November 29, 2022
آئی ایس پی آر اور خود جنرل فیض حمید نے ان کی تردید نہیں کی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
آئی ایس پی آر اور خود جنرل فیض حمید نے ان کی تردید نہیں کی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

فوج کی اعلیٰ قیادت کی کمان میں تبدیلی سے ایک روز قبل بہاولپور کے کور کمانڈر اور انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استعفیٰ دے کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈان نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ حکام نے نئی تعیناتیوں سے قبل ہی فیض حمید کا استعفیٰ قبول کر لیا جب کہ نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

سامنے آنے والی اس پیش رفت سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم یہ خبریں اس لیے قابل اعتبار لگتی ہیں کیونکہ آئی ایس پی آر اور خود جنرل فیض حمید نے ان کی تردید نہیں کی۔

میڈیا آؤٹ لیٹس میں سے ایک نے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس پیش رفت کو رپورٹ کیا۔

جنرل فیض حمید ان 6 سینئر ترین جرنیلوں میں شامل تھے جن کا نام جی ایچ کیو نے 2 اعلیٰ ترین فوجی عہدوں کے لیے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا تھا جسے گزشتہ ہفتے منظوری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجا گیا تھا۔

کور کمانڈر بہاولپور کا عہدہ سنبھالنے سے قبل جنرل فیض حمید پشاور میں اسی عہدے پر تعینات تھے، انہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے مبینہ طور پر ان دونوں رہنماؤں کو سزا دلوانے میں کردار ادا کرنے اور پی ٹی آئی کے تحت بننے والے گزشتہ سیٹ اَپ کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات تھیں کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ان کا نام بھی 6 سینئر ترین جرنیلوں کی فہرست میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو اپریل 2023 میں ریٹائر ہونا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024