• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہین آفریدی کا اپنڈکس کا آپریشن، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

شائع November 20, 2022 اپ ڈیٹ November 21, 2022
— فوٹو: شاہین شاہ آفریدی / ٹوئٹر
— فوٹو: شاہین شاہ آفریدی / ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا اپنڈکس کا آپریشن ہوا ہے، انہوں نے جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آج اپنڈکس کا آپریشن ہوا ہے، الحمدللہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ان کا گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیری بروکس کا کیچ لیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا گھٹنہ عجیب طریقے سے زمین سے ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے تھے، اور اننگز کا پندرہواں اور اپنے تیسرے اوور کی پہلی گیند کروا سکے تھے، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا، فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 14 نومبر کو کہا تھا کہ ایکسرے کے بعد پتا چلا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو گھٹنے پر زخم نہیں آیا بلکہ تیزی سے گرنے کی وجہ سے تکلیف ہوئی لہٰذا ان کو دو ہفتہ آرام کی تجویز دی گئی ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ قومی ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل شاہین شاہ آفریدی کا ایکسرے کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان گھٹنے پر زخم کا کوئی نشان نہیں جبکہ گھٹنے میں تکلیف گیند کیچ کرنے کے سلسلے میں تیزی سے گرنے کے دوران مڑنے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

مزید کہا گیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان واپسی کے بعد کچھ دنوں تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے گھٹنے کی بحالی کے لیے کنڈیشنگ پروگرام سے گزریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024