• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرنے والی ٹک ٹاکر کے چرچے

شائع November 18, 2022
عائشہ عرف مانو دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گئیں—اسکرین شاٹ
عائشہ عرف مانو دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گئیں—اسکرین شاٹ

فروری 2021 میں ’یہ میں ہوں، یہ ہماری کار ہے اور یہاں ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ کی پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے اسٹار بن جانے والی دنانیر مبین کے بعد نوجوان لڑکی عائشہ کی لتا منگیشکر کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ’اوئے عائشہ‘ کے نام سے ویڈیوز بنانے والی عائشہ عرف مانو اگرچہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر متحرک تھیں، تاہم حال ہی میں ان کی شہرت بیرون ممالک تک بھی اس وقت جا پہنچی، جب انہوں نے لتا منگیشکر کے ایک ریمکس گانے پر منفرد انداز میں ڈانس کیا۔

عائشہ عرف مانو نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں عائشہ عرف مانو کو منفرد اور مختلف انداز میں کلاسیکل گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی ویڈیو پر ایڈٹس اور میمز بناکر انٹرنیٹ پر بنانا شروع کیے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گئیں۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان کی ویڈیو کو درجنوں افراد نے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور مجموعی طور پر ان کی ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

ان کی ویڈیو کو مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا جب کہ عام افراد نے بھی ان کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرکے ان کے ڈانس کی تعریفیں کیں۔

نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک اور خاص طور پر بھارت اور خلیجی ممالک میں بھی ان کی ویڈیو کو پسند کیا گیا اور ان کے ڈانس کی تعریفیں کی گئیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عائشہ عرف مانو کی جانب سے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرنے کے بعد دیگر ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا اسٹارز نے بھی ان کو کاپی کرنا شروع کیا اور انہوں نے بھی مذکورہ گانے پر ڈانس کی ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔

عائشہ عرف مانو کے بعد معروف ٹک ٹاکر ڈولی نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی، تاہم لوگوں نے ان کے مقابلے عائشہ کی ڈانس کو زیادہ بہتر قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024